منگل, فروری 11, 2025
اشتہار

’اب دوبارہ کبھی گنجا نہیں ہوں گا‘

اشتہار

حیرت انگیز

بالی ووڈ کے بادشاہ شاہ رخ خان نے فلم ’جوان‘ کا ٹریلر ریلیز ہونے کے بعد دوبارہ گنجا ہونے سے توبہ کرلی۔

بھارتی میڈیا رپورٹس کے مطابق اداکار شاہ رخ خان نے دبئی میں برج خلیفہ پر اپنی نئی فلم جوان کی اسکرینگ تقریب میں فلم کے بارے میں دلچسپ اندازہ میں تبصرہ کیا۔

شاہ رخ خان نے فلم کے پروموشنل ایونٹ میں گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ میں اس سے پہلے اپنی پوری زندگی میں کبھی گنجا نہیں ہوا تو یہ پہلا موقع تھا جب جوان کی شوٹنگ کے لیے میں نے سر منڈوایا۔

اُنہوں نے مداحوں سے مخاطب ہوتے ہوئے کہا کہ یار آپ لوگوں کے لیے میں گنجا بھی ہوگیا ہوں تو میرے اسی کام کی عزت کرتے ہوئے فلم دیکھنےچلے جانا، کیا پتا مجھے دوبارہ گنجا دیکھنے کا موقع پھر کبھی ملے نہ ملے۔

شاہ رخ خان نے اپنی بات مکمل کرتے ہوئے کہا کہ’اب میں دوبارہ کبھی گنجا نہیں ہوں گا۔

واضح رہے کہ تامل فلموں کے معروف ڈائریکٹر ایٹلی کی ہدایتکاری میں بننے والی شاہ رخ خان کی ایکشن اور تھرل سے بھرپور فلم ’جوان‘ رواں ماہ 7 ستمبر کو ریلیز ہونے والی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں