بالی وڈ کے کنگ نے اپنی نئی آنے والی فلم ’ڈنکی‘ کا نام رکھنے کی اصل وجہ بتادی، ساتھ ہی یہ بھی بتایا کہ یہ نام کس سے مماثلت رکھتا ہے۔
بالی وڈ کے سپرہٹ ڈائریکٹر راج کمار ہیرانی اور انڈسٹری کے بادشاہ شاہ رخ خان پہلی بار ایک ساتھ فلم ’ڈنکی‘ کررہے ہیں جس کا شائقین کو بے صبری سے انتظار ہے۔ اب شاہ رخ نے سوشل میڈیا پر مداح کو جواب دیتے ہوئے فلم کی کہانی سے پردہ اٹھایا ہے۔
ہیرانی نے ہمیشہ کی طرح اپنی فلم کا ٹائٹل منفرد رکھا ہے جس کی وجہ سے اکثر مداح تذبذب کا شکار ہیں اور اب فلم میں مرکزی کردار ادا کرنے والے شاہ رخ خان نے خود ہی اس کی وضاحت کردی ہے۔
سوشل میڈیا پلیٹ فارم ایکس پر شاہ رخ نے مداحوں کے سوال کا جواب دیتے ہوئے کہا کہ ’ڈنکی غیر قانونی طور پر سرحدوں کو پار کرنے کا ایک طریقہ ہے۔ اس کا تلفظ ایسا ہی جیسے فنکی، ہنکی اور منکی کا ہوتا ہے۔‘
Dunki is a way of describing an illegal journey across borders. It is pronounced डंकी. It’s pronounced like Funky…Hunky….or yeah Monkey!!! https://t.co/t0Et738SEk
— Shah Rukh Khan (@iamsrk) November 22, 2023
سپراسٹار کی مذکورہ فلم 21 دسمبر کو دنیا بھر میں ریلیز کے لیے پپش کی جائے گی، جو کہ ایک کامیڈی فلم ہے۔ اس میں شاہ رخ کے ساتھ تاپسی پنو، وکی کوشل سمیت دیگر اداکار موجود ہیں۔
واضح رہے کہ 2023 میں شاہ رخ خان کی لگاتار دو فلموں ’پٹھان‘ اور ’جوان‘ نے باکس آفس پر تہلکہ مچادیا ہے جبکہ جوان نے تو ہندی سینما کی تاریخ میں سب سے زیادہ کمائی کی ہے۔
دو فلموں کی کامیابی کے بعد اب اس سال اُن کی تیسری فلم “ڈنکی” کی ریلیز کی تیاریاں زور و شور سے جاری ہیں جس وہ کامیڈی کرتے نظر آئیں گے۔