تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

عامر خان نے فلم ”پٹھان“ کے بارے میں کیا کہا؟ شاہ رخ خان نے بتا دیا

ممبئی: چار سال کے طویل انتظار کے بعد بالی وڈ کے معروف اداکار شاہ رخ خان نے اپنی فلم ”پٹھان“ کا ٹیزر ریلیز کر کے مداحوں کو خوشخبری سنا دی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر شاہ رخ خان نے انوکھے انداز میں فلم کے بارے میں مداحوں کو بتایا۔ شاہ رخ خان نے کہا کہ میں جانتا ہوں دیر ہوچکی ہے لیکن تاریخ یاد رکھنا، 25 جنوری 2023 کو سینما میں ملتے ہیں۔

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پر مداحوں کے سوالات کے جواب بھی دیے جنہوں نے سب کی توجہ حاصل کر لی۔ مداحوں نے اپنے پسندیدہ اداکار سے فلم سے متعلق سوالات پوچھے۔

ایک مداح نے ان سے پوچھا کہ کیا انہوں نے عامر خان کی فلم ”لال سنگھ چڈھا“ دیکھی ہے۔ جواب میں شاہ رخ خان نے کہا کہ ”عامر خان کہتا ہے پہلے مجھے فلم ”پٹھان“ دکھاؤ“۔

شار رخ خان نامی ایک ٹوئٹر صارف نے پوچھا ”آپ نے فلم کے اعلان میں اتنی دیر کیوں کر دی“۔ جواب میں اداکار نے کہا ”دیر آئے، درست آئے“۔

ریتک اروڑا نامی صارف نے کہا ”اتنی دیر سے فلم کیوں ریلیز کر رہے ہیں، جلدی کریں نا“۔ شار رخ خان نے جواب میں کہا ”آدھی ریلیز کر دوں کیا؟“

دیوانگ تواری نے پوچھا ”پڑھائی کیسے کروں، اس میں اچھے سے دل نہیں لگتا“۔ شاہ رخ خان نے جواب میں کہا کہ ”دماغ کا استعمال کرو شاہد کام بن جائے، اور دل کو پیار کے لیے رکھو“۔

اراتی چی نے پوچھا کہ ”اتنے دن کہاں غائب تھے؟“ شاہ رخ خان نے جواب میں کہا ”خیالوں میں“۔

Comments

- Advertisement -