منگل, دسمبر 24, 2024
اشتہار

شاہ رخ خان کا مودی کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے چھٹی لینے کا مشورہ

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان نے بھارت کے وزیر اعظم نریندر مودی کو وزارت عظمیٰ کے منصب سے چھٹی لینے کا مشورہ دے دیا۔

بھارتی میڈیا کے مطابق آج 17 ستمبر کو نریندر مودی اپنی 72ویں سالگرہ منا رہے ہیں۔ شاہ رخ خان سمیت دیگر بالی وڈ شخصیات نے انہیں سالگرہ کی مبارکباد پیش کی۔

مزید پڑھیں: بھارت میں مودی کی سالگرہ کا دن ’یوم بے روزگاری‘ قرار

- Advertisement -

شاہ رخ خان نے ٹوئٹر پیغام میں لکھا: ’ملک اور اس کے عوام کی فلاح و بہبود کے لیے آپ کی لگن قابلِ تعریف ہے، دعا ہے آپ کو اپنے تمام اہداف حاصل کرنے کے لیے طاقت اور صحت نصیب ہو۔

اداکارہ نے لکھا کہ آپ منصب سے ایک دن کی چھٹی لیں اور اپنی سالگرہ کے دن سے لطف اٹھائیں۔

شاہ رخ خان کی مبارکباد اور چھٹی لینے کے مشورے پر سوشل میڈیا صارفین کی طرف سے ملا جھلا ردعمل سامنے آیا۔

ایک ٹوئٹر صارف نے لکھا کہ اگر نریندر مودی نے آپ کی تجویز پر عمل کر بھی لیا تو وہ آپ کی کوئی فلم دیکھ کر اپنا وقت ضائع نہیں کریں گے۔

دوسرے نے لکھا: ’اس سے پہلے تو آپ نے انہیں کبھی سالگرہ کی مبارکباد نہیں دی، یہ اچانک تبدیلی کیسے آگئی؟ شاہد آپ کی فلم ’پٹھان‘ ریلیز ہونے والی ہے اس لیے‘۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں