site
stats
انٹرٹینمںٹ

کنگ خان کی بیٹی کی متنازعہ تصویرسوشل میڈیا پروائرل

بالی وڈ کنگ شاہ رخ خان کی بیٹی سوہانہ کی تصویر انسٹا گرام پرانتہائی تیزی سے وائرل ہورہی ہے جس میں انہوں نے انتہائی مختصرلباس زیب تن کیا ہوا ہے۔

بالی وڈ کے کنگ شاہ رخ خان کے تین بچے ہیں ، آریان، سوہانہ اور ابرام، اور تینوں بلاشبہ ہندوستان کی مشہورترین شخصیت کے بچے ہیں لہذا ہرکوئی ان کے بارے میں جاننا چاہتا ہے۔

شاہ رخ خان کے بیٹے آریان تو سوشل میڈیا پراپنے اچھے خاصے مداح پیدا کرچکے ہیں لیکن ان کی بہن بھی کسی سے پیچھے نہیں رہیں، انہوں نے انسٹا گرام پراپنی تصویر شیئر کی جس میں وہ ساحل سمندر کے لئے مختص انتہائی مختصرلباس میں دکھائی دے رہی ہیں۔

تصویر میں دیکھا جاسکتا ہے کہ مختصر زیرجامے میں ملبوس سوہانہ اپنے بھائی ابرام، خان کے ساتھ آنکھ مچولی کھیل رہی ہیں۔ انکی یہ تصویر سوشل میڈٰیا پربے پناہ مقبول ہورہی ہے اورشائقین کو سوہانہ کی جانب متوجہ کررہی ہے۔

باخبر ذرائع کا کہنا ہے کہ سوہا نہ بھی اپنے والد کے نقشِ قدم پرچلتے ہوئے بالہ وڈ کی فلم نگری میں عنقریب جلوہ گر ہوں گی۔

ایک انٹرویو میں کنگ خان بتاچکے ہیں کہ ان کی بیٹی اداکارہ بننا چاہتی ہیں پربدقسمتی سےہندوستان میں ایسا کوئی بھی انسٹی ٹیوٹ نہیں ہےجہاں اداکاری کے حوالے سے عمدہ تربیت فراہم کی جاتی ہو۔

Print Friendly, PDF & Email
20

Comments

comments

اس ویب سائیٹ پر موجود تمام تحریری مواد کے جملہ حقوق@2018 اے آروائی نیوز کے نام محفوظ ہیں

To Top