اشتہار

شاہ رخ خان کا ہوبہو ہم شکل، کہاں رہتا ہے؟

اشتہار

حیرت انگیز

سڑکوں اور پارکوں میں بالی ووڈ کنگ شاہ رخ خان کو بغیر کسی سیکیورٹی کے آزادانہ گھومتے پھرتے دیکھ کر لوگ حیران ہیں کہ یہ کیا ماجرا ہے۔

آپ کہیں جا رہے ہوں یا پارک میں تفریح کر رہے ہوں اور وہاں اچانک بالی ووڈ کنگ شاہ رخ نظر آجائیں تو دیکھنے والے یقیناً دانتوں میں انگلیاں دبا لیں گے۔ ایسا ہی ہوا ہے بھارت کے دارالحکومت نئی دہلی میں جہاں شاہ رخ خان کی آزادانہ گھومتے پھرتے اور لوگوں سے گھلنے ملنے کی ویڈیو وائرل ہوئی جس میں لوگ انہیں دیکھ کر حیران ہو رہے ہیں اور لوگوں کی بڑی تعداد نے اپنی فیملیز کے ساتھ تصاویر بنوائیں۔

لیکن اب آپ یہ جان کر حیران ہو جائیں کہ سڑکوں پر گھومنے پھرنے والا نوجوان شاہ رخ خان نہیں بلکہ ان کا ہوبہو ہمشکل ہے جس کا نام سورج کمار ہے جس صرف اپنی شکل وصورت ہی نہیں بلکہ قد کاٹھ، چال ڈھال اور بالوں کے اسٹائل سے 90 کی دہائی کا شاہ رخ خان دکھائی دیتا ہے۔

- Advertisement -

ویڈیو وائرل ہونے کے بعد سوشل میڈیا پر بہت سے لوگوں نے حیرت کا اظہار کیا، صارفین کی بڑی تعداد کا کہنا تھا کہ انہیں اپنی آنکھوں پر یقین نہیں آیا اور پہلی بار دیکھنے میں ایسا لگا کہ یہ شاہ رخ کی کوئی پرانی ویڈیو ہے۔

 

ایک انسٹاگرام صارف نے تبصرہ کیا کہ ’90 کی دہائی کے شاہ رخ خان ‘ ایک اور صارف نے تبصرہ کیا ‘یہ 90 کی دہائی کے شاہ رخ خان ہیں۔ آپ بالکل ان کی طرح نظر آتے ہیں۔‘ ایک شخص نے یہ بھی کہا، ’’جب شاہ رخ خان فلموں میں آئے تو ایسے ہی نظر آتے تھے۔

 

بھارتی میڈیا کے مطابق سورج کمار خود شاہ رخ خان کا بڑا چاہنے والا ہے اور ان کی محبت میں کنگ خان جیسا نظر آنے کی کوشش کرتا ہے۔ سورج کمار کا تعلق کولکتہ کے علاقے جھاڑکھنڈ سے ہے اور خود کو فنکار کہلاتا ہے جو مختلف فنکشنز میں شاہ رخ کے اسٹائل میں پرفارم بھی کرتا ہے۔

 

سورج نے اپنے انسٹا گرام اکاؤنٹ پر کئی دلچسپ ویڈیوز اپ لوڈ کر رکھی ہیں جن میں وہ شاہ رخ خان کے فلمی کرداروں، ڈائیلاگ، گانوں کی نقالی اور رومانس کرتے نظر آتا ہے۔

 

کنگ خان کے اس مداح کے اپنے انسٹاگرام پر ایک لاکھ 60 ہزار سے زائد فالورز ہیں جو ان کی ویڈیوز کو دلچسپی سے دیکھتے اور سراہتے ہیں۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں