13.5 C
Dublin
پیر, مئی 20, 2024
اشتہار

فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کی ہیروئن کون ہوں گی؟ اعلان ہوگیا

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی سپر اسٹار سلمان خان کی فلم ’سکندر‘ میں ان کے مدِ مقابل ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

پروڈکشن ہاؤس نے اپنے آفیشل انسٹاگرام ہینڈل پر پوسٹ شیئر کی ہے جس میں  باضابطہ طور پر اس خبر کا اعلان کیا گیا کہ فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے مدِ مقابل ساؤتھ فلم انڈسٹری کی خوبرو اداکارہ رشمیکا مندانا کو کاسٹ کیا گیا ہے۔

- Advertisement -

پروڈکشن ہاؤس نے پوسٹ میں سلمان خان اور رشمیکا مندانا کی تصاویر شیئر کرتے ہوئے کہا کہ ہم فلم ’سکندر‘ میں سلمان خان کے مدمقابل اداکاری کے لیے رشمیکا مندانا کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

سلمان خان کی اگلی فلم سے متعلق اہم خبر سامنے آگئی

پروڈکشن ہاؤس نے مزید کہا کہ ہم سلمان خان اور رشمیکا مندانا کا اسکرین پر جادو دیکھنے کے لیے انتظار نہیں کرسکتے۔

دوسری جانب اداکارہ رشمیکا مندانا نے بھی انسٹاگرام پر اسٹوری شیئر کی ہے جس میں انہوں نے فلم سکندر میں سلمان خان کے ساتھ کاسٹ کیے جانے پر اپنی خوشی کا اظہار کیا ہے۔

ساؤتھ فلم انڈسٹری کی اداکارہ رشمیکا مندانا اس پوسٹ پر ردِ عمل دیتے ہوئے لکھا کہ ’ آپ سب کافی عرصے سے مجھ سے یہ پوچھ رہے تھے کہ میرا اگلا پراجیکٹ کونسا ہے؟ تو یہ رہا اس کا جواب، میں سکندر کا حصہ بننے پر بے حد خوش اور شکرگزار ہوں‘۔

واضح رہے کہ فلم ’سکندر‘ کی شوٹنگ کا آغاز ہوگیا ہے جبکہ یہ فلم سال 2025 میں عیدالفطر کے موقع پر ریلیز کی جائے گی۔

اس فلم کی ہدایتکاری بالی وڈ کی مقبول ترین فلم گھجنی کے ہدایتکار اے آر مروگاداس اور ساجد ناڈیا ڈوالا کر رہے ہیں جبکہ سلمان خان اپنے فلمی کریئر میں پہلی مرتبہ مروگاداس کے ساتھ کام کریں گے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں