تازہ ترین

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پاک ایران سرحد پر باہمی رابطے مضبوط کرنے کی ضرورت ہے، آرمی چیف

راولپنڈی: آرمی چیف جنرل عاصم منیر کا کہنا ہے...

پی ٹی آئی دورِحکومت کی کابینہ ارکان کے نام ای سی ایل سے خارج

وفاقی حکومت نے پی ٹی آئی دورِحکومت کی وفاقی...

فلم "پٹھان” نے بزنس کے نئے ریکارڈ قائم کردیے

ممبئی : بھارتی فلم انڈسٹری کے سُپر اسٹار شاہ رُخ خان کی فلم "پٹھان” اپنی ریلیز کے دو ہفتے بعد بھی شہرت کی بلندیوں پر براجمان ہے۔

دیپیکا اور شاہ رخ خان کی نئی فلم "پٹھان” نے پہلے ہی دن باکس آفس پر تہلکہ مچا دیا تھا جس کے بعد یہ سلسلہ تھنے کا نام نہیں لے رہا، محض 13 دن میں4ارب 22کروڑ کا بزنس کرلیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق مذکورہ فلم مسلسل کامیابی کے قدم بڑھاتی جارہی ہے یہاں تک کہ اس نے فلم "کے جی ایف ٹو” کو بھی پیچھے چھوڑ دیا ہے۔

کنگ خان کی فلم "پٹھان” اس وقت سنیما گھروں میں کامیابی کی ضمانت ہے، فلم کو ریلیز ہوئے 13 دن ہی ہوئے ہیں اور اس قلیل مدت میں ہی ملکی سطح پر اس کی کمائی تقریباً 422 کروڑ روپے تک جا پہنچی ہے۔

اگر عالمی سطح پر فلم ’پٹھان‘کی کمائی پر نظر ڈالی جائے تو یہ رقم تقریباً 960 کروڑ روپے بنتی ہے، یعنی 1000 کروڑ روپے کمائی والے کلب میں جلد ہی اس کا شمار ہوجائے گا۔

واضح رہے کہ ہندی زبان میں سب سے زیادہ کمائی کے معاملے میں "باہوبلی ٹو” سب سے آگے ہے جس نے 510 کروڑ روپے اپنے نام کیے تھے لیکن جس رفتار سے فلم "پٹھان” کو پذیرائی مل رہی ہے، یہ ریکارڈ بھی ٹوٹ جائے تو کسی کو حیرانی نہیں ہوگی۔

Comments

- Advertisement -