جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

این سی بی کا شاہ رخ خان کے گھر پر چھاپہ؟

اشتہار

حیرت انگیز

بھارتی میڈیا نے شاہ رخ خان کے گھر منت ہاؤس میں این سی بی ٹیم کی آمد کو چھاپہ قرار دے دیا۔

بھارتی میڈیا رپورٹ کے مطابق نارکوٹکس کنٹرول بیورو (این سی بی) کی ٹیم آریان خان منشیات کیس کی تحقیقات کے سلسلے میں بالی ووڈ کے سپر اسٹار کے گھر پہنچی جسے میڈیا کی جانب سے چھاپہ قرار دیا گیا تھا۔

بھارتی میڈیا کے دعویٰ کے بعد این سی بی کی وضاحت سامنے آگئی۔

- Advertisement -

نارکوٹکس کنٹرول بیورو کا کہنا ہے کہ شاہ رخ خان کے گھر پر کوئی چھاپہ نہیں مارا گیا اور نہ ہی وہاں کوئی سرچ آپریشن کیا گیا ہے۔

این سی بی کے مطابق ان کی ٹیم شاہ رخ خان کے گھر آریان خان سے متعلق کاغذات لینے گئی تھی۔

ٹیم کے ایک رکن نے بھارتی میڈیا کو بتایا کہ ٹیم ایک نوٹس لے کر شاہ رخ خان کے گھر پہنچی تھی جس میں درخواست کی گئی تھی کہ اگر گھر میں آریان خان کے زیر استعمال رہنے والی اور کوئی الیکٹرانک ڈیوائس موجود ہے تو وہ این سی بی کے حوالے کردی جائے۔

خیال رہے کہ آج پہلی بار شاہ رخ خان نے اپنے بیٹے آریان خان سے جیل میں بالمشافہ ملاقات کی ہے جس کے بعد این سی بی کی ٹیم منت پہنچی تھی۔

علاوہ ازیں اسی کیس میں این سی بی نے اداکارہ چنکی پانڈے کی بیٹی آننیا پانڈے کو بھی پوچھ گچھ کے لیے طلب کیا تھا۔ آننیا پانڈے این سی بی آفس پہنچیں جہاں ان سے تفتیش کی گئی۔

23 سالہ آریان خان اور دیگر 7 ملزمان کی ضمانت کی درخواست پر مزید سماعت اب 26 اکتوبر کو بمبئی ہائیکورٹ میں ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں