اتوار, ستمبر 8, 2024
اشتہار

’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی زبردست بزنس کرلیا

اشتہار

حیرت انگیز

ممبئی: بالی وڈ کے سُپر اسٹار شاہ رخ خان کی آئندہ آنے والی دو فلموں ’جوان‘ اور ’ڈنکی‘ نے ریلیز سے قبل ہی برزدست بزنس کرلیا جبکہ مزید کی توقع ہے۔

بھارتی میڈیا کی رپورٹس کے مطابق جوان اور ڈنکی ریلیز سے قبل ہی ریکارڈ قائم کر رہی ہیں۔ فلموں کے نان تھیٹر (ریلیز سے قبل) حقوق بڑی تعداد میں فروخت ہوگئے جو مجموعی طور پر 450 سے 500 کروڑ روپے کے لگ بھگ ہیں۔

رپورٹس کے مطابق ایسا لگ رہا ہے کہ یہ شاہ رخ خان بمقابلہ شاہ رخ خان ہے کیونکہ اب تک کی دو بڑی نان تھیٹر ڈیلز سُپر اسٹار کے نام سے ہو رہی ہیں۔

- Advertisement -

فلم جوان کے ڈیجیٹل، سیٹلائٹ اور موسیقی کے حقوق تقریباً 250 کروڑ روپے جبکہ فلم ڈنکی کے 230 کروڑ روپے میں فروخت ہوگئے۔ جوان کے حقوق تمام زبانوں میں جبکہ ڈنکی کے صرف ہندی حقوق فروخت ہوئے۔

رپورٹس کے مطابق مزید نان تھیٹر ڈیلز ہونے جا رہی ہیں جن سے فلموں کی آمدنی 500 کروڑ روپے سے تجاوز کر سکتی ہیں۔ یہ شاہ رخ خان کی نہ صرف انڈیا بلکہ بین الاقوامی سطح پر بھی کمان کا ثبوت ہے۔

جوان کو ایٹلی کمار نے ڈائریکٹ کیا ہے جو رواں سال 7 ستمبر کو سنیما گھروں میں نمائش کیلیے پیش کی جائے گی جبکہ راجکمار ہیرانی کی ہدایتکاری میں بننے والی ڈنکی اس سال کرسمس پر ریلیز ہوگی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں