ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

خادم حرمین شریفین شاہ سلمان کے چاہنے والوں کیلئے اہم خبر، ویڈیو جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض: سعودی فرمانروا اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کو طبی معائنے کی غرض سے ریاض کے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال لایا گیا۔

اس حوالے سے سعودی ذرائع ابلاغ کا کہنا ہے کہ شاہ سلمان بن عبد العزیز نے کنگ فیصل اسپیشلسٹ اسپتال سے روٹین کا طبی معائنہ کروایا ہے۔

سعودی پریس ایجنسی کی خبر کے مطابق ترجمان ایوان شاہی نے بتایا ہے کہ شاہ سلمان کا طبی معائنہ اطمینان بخش رہا ہے۔

ایوان شاہی کے ترجمان نے مزید کہا ہے کہ کامیاب طبی معائنے کے بعد شاہ سلمان اسپتال سے واپس اپنے محل روانہ گئے ہیں۔

سعودی عرب کے سرکاری ٹیلی ویژن نے شاہ سلمان کی اپنے بیٹے ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کے ساتھ ہسپتال سے نکلتے ہوئے ایک ویڈیو کلپ نشر کیا ہے۔

شاہ سلمان ڈاکٹروں کی ہدایت کے مطابق کچھ دن آرام کریں گے۔ خلیجی ممالک کے رہنماؤں نے بادشاہ کو مبارکباد کے پیغامات بھیجے اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا۔

کویت کے امیر شیخ نواف الاحمد الجابر الصباح نے شاہ سلمان کی مستقل صحت اور سعودی عرب کی مزید ترقی اور خوشحالی کی دعا کی۔

واضح رہے کہ شاہ سلمان نے سابق فرمانروا عبداللہ بن عبد العزیز کی جنوری2015 میں وفات کے بعد بادشاہت کا منصب سنبھالا تھا۔ اس سے تقریباً 2 سال قبل شہزادہ نائف بن عبدالعزیز کی وفات کے بعد انہیں ولی عہد نامزد کیا گیا تھا۔

شاہ سلمان 50 سال تک سعودی دارالحکومت ریاض کے گورنر کی حیشیت سے بھی فرائض سرانجام دیتے رہے ہیں۔ شاہ سلمان کے بیٹے اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان نے ملک میں کئی معاشی اصلاحات بھی متعارف کروائی ہیں تاکہ سعودی معیشت کے تیل پر انحصار کو محدود کیا جا سکے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں