ہفتہ, جولائی 27, 2024
اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی مسلمانوں کو ماہ رمضان کی مبارکباد، خصوصی پیغام

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے ماہ رمضان کی آمد پر تمام مسلم اُمہ کے لیے ایک خصوصی پیغام جاری کیا ہے جس میں انہوں نے پوری دنیا کو آفت و شر سے بچانے کیلئے دعا بھی کی ہے۔

تفصیلات کے مطابق سعودی عرب کے خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے رمضان کی آمد پر سعودی عوام، مملکت میں مقیم تارکین وطن اور دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام مبارکباد کا پیغام جاری کیا ہے۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان کا یہ شاہی پیغام وزیراطلاعات سلمان بن یوسف الدوسری نے ریڈیو اور ٹی وی پر پڑھ کرسنایا۔

- Advertisement -

اپنے پیغام میں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے تمام مسلم اُمہ کو رمضان کی مبارکباد دی اور انہوں نے تمام نعمتوں کےلیے خدا کا شکر ادا کیا۔

شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے کہا کہ حرمین شریفین اورحج و عمرہ زائرین کی خدمت ہمارے لیے انمول اعزاز ہے، انہوں نے اس عزم کا اظہار کیا کہ سعودی عرب زائرین کے آرام و راحت اور امن و سلامتی کے انتظامات میں کبھی کوئی کسر نہیں اٹھا رکھے گا۔

زائرین کے مملکت میں قدم رکھنے سے روانگی تک انہیں تمام خدمات فراہم کرتے رہنے کے لیے پرعزم ہیں شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے دنیا بھر کے مسلمانوں کے نام رمضان پیغام میں کہا کہ تمام لوگ رمضان میں زیادہ سے زیادہ اچھے کام کریں۔

خادم الحرمین الشریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مزید کہا کہ تمام مسلمان رشتوں کا پاس کریں اور اپنی اصلاح پر توجہ دیں۔ انہوں نے دعا کی کہ اللہ تعالی سعودی عرب سمیت دنیا بھر کو ہر آفت اور شر سے محفوظ رکھے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں