ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت اجلاس، اہم فیصلوں کی منظوری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : سعودی عرب نے اس عزم کا اظہار کیا ہے کہ سوڈان کے امن و اتحاد و سالمیت میں معاون ہر اقدام کی تائید و حمایت کریں گے۔ اقوام متحدہ کی سرپرستی میں سوڈان کے تمام فریقوں کے درمیان مکالمے کے حق میں تھے، ہیں اور رہیں گے۔

کابینہ نے ان عزائم کا اظہار منگل کو خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز کی زیر صدارت ورچول اجلاس کے دوران کیا۔

ایس پی اے کے مطابق قائم مقام وزیر اطلاعات و نشریات ڈاکٹر ماجد القصبی نے کہا کہ کابینہ میں علاقائی و بین الاقوامی حالات حاضرہ پر متعدد رپورٹیں پیش کی گئیں- مملکت نے سوڈان سے متعلق اقوام متحدہ کے انیشیٹو کی تائید و حمایت کا اعادہ کیا۔

اس ہفتے کے دوران سعودی عرب اور دوست و برادر ممالک کے ساتھ ہونے والے مذاکرات اور ملاقاتوں کے نتائج پر مشتمل رپورٹ بھی کابینہ میں پیش کی گئی۔

بتایا گیا کہ ملاقاتوں اور مذاکرات کا ہدف برادر اور دوست ممالک کے ساتھ تعاون کے رشتوں کو وسعت دینا، دو طرفہ تعلقات کو نئی جہتیں دینا، فروغ دینا اور مشترکہ مفادات میں معاون طور طریقے اختیار کرنا تھا۔

علاوہ ازیں عالمی امن و سلامتی کی جدوجہد کو آگے بڑھانا بھی اہم ہدف رہا، کابینہ نے یمن میں امن و استحکام، یمنی بھائیوں کے انسانی مسائل دور کرنے کی خواہش ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ عرب اتحاد برائے یمن خطے کو حوثیوں کے خطرات سے بچانے۔

عالمی تجارت اور جہاز رانی کی سلامتی کو یقینی بنانے کے لیے مسلسل کوشاں ہے جبکہ ایران کے حمایت یافتہ حوثی سمندروں سے متعلق قوانین اور بین الاقوامی انسانی قانون کی مسلسل خلاف ورزیاں کررہے ہیں۔

کابینہ نے گیارہ فیصلے کیے۔ جن میں اہم ترین یہ ہیں

شمسی توانائی کے عالمی اتحاد کے قیام کے لیے بنیادی معاہدے کی دفعہ7 میں ترمیم کی منظوری، ناروے کے ساتھ سیاسی مشاورت سے متعلق مفاہمتی یادداشت کی منظوری، سمندروں کے عالمی اتحاد میں سعودی عرب کی شمولیت کی منظوری، عالمی تنظیم سیاحت اور سعودی وزارت سیاحت کے درمیان بین الاقوامی اکیڈمی کے قیام کے لیے مفاہمتی یادداشت کی منظوری، دہشت گردی کی فنڈنگ، منی لانڈرنگ اور متعلقہ جرائم سے متعلق معلومات کے تبادلے میں تعاون کے لیے یوکرین کے ساتھ مفاہمتی یادداشت کی منظوری۔

قطر کے ساتھ انسداد انسانی اسمگلنگ کے شعبے میں مفاہمتی یادداشت کا اختیار ہیومن رائٹس کے سربراہ کو تفویض کیا گیا۔ یوکرین کے ساتھ سائنس، ٹیکنالوجی اور جدت طرازی میں معاہدے کا اختیار کنگ عبدالعزیز سائنس اینڈ ٹیکنالوجی سٹی کے سربراہ کو تفویض کیا گیا- کابینہ نے پندرہویں اور 14 ویں گریڈ پر ترقی کے احکام بھی جاری کیے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں