جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

خادم حرمین شریفین کا شاہی فرمان جاری

اشتہار

حیرت انگیز

ریاض : خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے گزشتہ روز ایک فرمان جاری کیا ہے جس کے تحت مملکت میں ججوں کی ترقی اور تقرری کے احکامات دیے گئے ہیں۔

سعودی عرب کی سرکاری خبر رساں ایجنسی ایس پی اے کے مطابق گزشتہ روز شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے عدلیہ کی مختلف سطحوں پر وزارت انصاف سے منسلک 127 ججوں کی ترقی اور تقرری کا حکم دیا ہے۔

اس حوالے سے سعودی عرب کے وزیر انصاف ڈاکٹر ولید السمعانی نے کہا کہ شاہی فرمان میں ججوں کی ترقی اور تعیناتی دونوں شامل ہیں۔

وزیر انصاف کا کہنا ہے کہ یہ فرمان خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کی عدلیہ کی مسلسل حمایت اور سرپرستی کا عکاس ہے۔

انہوں نے مملکت کی دانشمند قیادت کے اللہ کے ہاں بہترین صلے اور انصاف کے قیام کے لیے ان کی خواہشات کی تکمیل کی دعا کی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں