ریاض : سعودی فرماں روا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے پاکستان کو جشن آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ پاکستان کی مزید ترقی اور خوشحالی کے لیے دعاگو ہیں۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان کے 70 ویں یوم آزادی کے موقع پر سعودی فرمانروا شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مبارک باد پیش کرتے ہوئے کہا کہ پاکستانی عوام کو سعودی بھائی مبارکباد پیش کرتے ہیں اور پاکستان کے لیے مزید ترقی اور خوش حالی کے لیے نیک خواہشات کا اظہارکرتے ہیں۔
اسی ضمن میں شہزادہ محمد بن سلمان نے بھی اپنے تہنیتی پیغام میں یومِ آزادی کی مبارک باد دیتے ہوئے کہا کہ برادر اسلامی ملک کے ساتھ دیرینہ تعلقات ہیں اور پاکستانی عوام کے دل اپنے سعودی بھائیوں کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔
شہزادہ محمد بن سلمان نے کہا کہ پاکستان کو پھلتا پھولتا اور ترقی یافتہ ملک دیکھنا چاہتے ہیں جس کے لیے سعودی حکومت اپنے نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہیں۔
خیال رہے کہ پاکستان بھر میں 70 واں یوم آزادی ملی جذبے کے ساتھ شایان شان طریقے سے منایا جا رہا ہے اور لوگ روایتی انداز سے جشن آزدی کی تقریبات منعقد کر رہے ہیں اور دنیا بھر سے تہنیتی پیغامات بھی آ رہے ہیں۔