تازہ ترین

پاکستان نے انسانی حقوق سے متعلق امریکا کی رپورٹ مسترد کردی

اسلام آباد: پاکستان نے امریکی محکمہ خارجہ کی انسانی...

وزیراعظم کی راناثنااللہ اور سعد رفیق کو بڑی پیشکش

اسلام آباد: وزیراعظم شہباز شریف اور اسحاق ڈار نے...

چیف جسٹس قاضی فائز عیسیٰ نے پروٹوکول واپس کر دیا

چیف جسٹس آف پاکستان قاضی فائز عیسیٰ نے چیف...

کاروباری شخصیت کی وزیراعظم کو بانی پی ٹی آئی سے ہاتھ ملانے کی تجویز

کراچی: وزیراعظم شہباز شریف کو کاروباری شخصیت عارف حبیب...

شاہ سلمان نے ڈاکٹر عبدالرحمٰن کی مدت ملازمت میں‌ توسیع کردی

ریاض : سعودی حاکم شاہ سلمان نے مسجد نبوی اور مسجد الحرام کی جنرل پریذیڈنسی کے مسؤل ڈاکٹر عبدالرحمٰن السدیس کی مدت ملازمت میں توسیع کردی۔

غیر ملکی خبر رساں ادارے کی رپورٹ کے مطابق سعودی عرب کے حاکم اور خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز نے مسجد الحرام اور مسجد نبوی کی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبدالرحمٰن کے عہدے کی مدت بڑھا دی ہے۔

عرب خبر رساں ادارے کا کہنا تھا کہ ڈاکٹر السدیس نے عہدے میں توسیع پر شاہ سلمان اور ولی عہد شہزادہ محمد بن سلمان کا شکریہ ادا کیا ہے۔

سربراہ جنرل پریذیڈنسی کا کہنا تھا کہ اعلی قیادت کی دلچسپی کی بدولت ہی جنرل پریذیڈنسی اپنے فرائض کی انجام دہی درست انداز میں کررہی ہے اور ماضی کی طرح آئندہ بھی اعلیٰ قیادت کی ہدایات کے مطابق امور کی انجام دہی بہتر انداز میں جاری رکھوں گا۔

مسجد الحرام اور مسجد نبوی جنرل پریذیڈنسی کے سربراہ ڈاکٹر عبد الرحمٰن کی تلاوت کو پوری دنیا بہت زیادہ پسند کیا جاتا ہے۔

Comments

- Advertisement -