بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

حکومت مسئلہ کشمیر پر ٹھوس اقدامات کرے، شاہ زین بگٹی

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد : جمہوری وطن پارٹی کے سربراہ نوابزادہ شاہ زین بگٹی نے کہا ہے کہ پاکستان کو مسئلہ کشمیر کے حوالے سے ٹھوس اقدامات کرنا ہونگے، وزیر اعظم پارلیمنٹ میں واضح مؤقف پیش کریں، حافظ محمد سعید کی نظر بندی افسوسناک ہے۔

ان خیالات کا اظہار انہوں نے اسلام آباد میں نیوز کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کیا، سابق وزیرِاعلیٰ بلوچستان نواب اکبر بگٹی کے پوتے نوابزادہ شاہ زین بگٹی کا کہنا تھا کہ صوبہ بلوچستان اپنے کشمیری بھائیوں کے ساتھ کھڑا ہے۔

مقبوضہ کشمیر میں بھارتی مظالم پر اقوام متحدہ اور پاکستانی حکومت خاموش ہے۔ پاکستان کو کشمیری بہن بھائیوں کا بھر پور ساتھ دینا ہو گا، ان کا کہنا تھا کہ حکومت کی جانب سے بھارت کے کہنے پر حافظ محمد سعید کی نظر بندی افسوسناک ہے۔

مسلم لیگ ن کے رہنما سید ظفر علی شاہ کا کہنا تھا کہ بد مست ہندوستانی فوج نے کشمیریوں کے قتل و غارت کا بیڑا اٹھایا ہوا ہے ۔بھارتی مظالم پر دنیا کی خاموشی قابل مذمت ہے ۔مقبوضہ کشمیر میں پاکستانی پرچم لہرائے جا رہے ہیں جبکہ شہداء کو پاکستانی پرچموں میں لپیٹ کر دفن کیا جا رہاہے۔

آل پاکستان مسلم لیگ کے رہنماء احمد رضاقصوری کا کہنا تھا کہ مسئلہ کشمیر سیاسی نہیں قانونی مسئلہ ہے۔انکا کہنا تھا کہ حکومت عالمی سطح پر مسئلہ کشمیر کو درست انداز میں پیش کرنے میں ناکام رہی ہے ۔حکومت مسئلہ کشمیر کے حوالے سے وزارت خارجہ میں خصوصی کشمیر سیل قائم کرے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں