تازہ ترین

اسرائیل کا ایران پر فضائی حملہ

امریکی میڈیا کی جانب سے یہ دعویٰ سامنے آرہا...

روس نے فلسطین کو اقوام متحدہ کی مکمل رکنیت دینے کی حمایت کردی

اقوام متحدہ سلامتی کونسل کا غزہ کی صورتحال کے...

بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز پر فکس ٹیکس لگانے کا فیصلہ

پشاور: خیبرپختونخوا حکومت نے بیوٹی پارلرز اور شادی ہالز...

چمن میں طوفانی بارش، ڈیم ٹوٹ گیا، مختلف حادثات میں 7 افراد جاں بحق

چمن: بلوچستان کے ضلع چمن میں طوفانی بارشوں نے...

ملک کو آگے لے جانے کیلیے تقسیم ختم کرنا ہوگی، صدر مملکت

اسلام آباد: صدر مملکت آصف علی زرداری کا کہنا...

‘محنت کرکے اس ملک کا بھکاری پن ختم کریں گے’

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ ہم ساری عمر بھیک نہیں مانگ سکتے عوام بتائیں کیا محنت کرکے اس ملک کا بھکاری پن ختم کرو گے؟

وزیراعظم شہباز شریف نے بشام میں جلسہ عام سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ سعودی ولی عہد پاکستان کے عوام سے محبت کرتے ہیں، انہوں نے ہمیشہ پاکستان کی مدد کی اور پاکستان کی مدد کے لیے تیار ہیں لیکن اپنے دل پر ہاتھ رکھ کر کہیں کب تک کشکول لیکر پھریں گے؟ پاکستان کا پرچم سب سے اونچا ہوگا مگرسو کر نہیں چھو منترسے نہیں آئیں تگڑے ہوں کھڑے ہوں آگے بڑھیں۔

انہوں نے کہا کہ یہ وہ نظام نہیں ہے جس کے لیے پاکستان بنا تھا، یہ پاکستان 75 بعد بھی اپنے مقام کو ڈھونڈ رہا ہے، ایسا پاکستان جہاں تعلیم اور علاج سب کے لیے فری ہو اور یہ سب کا حق ہے لیکن یہاں غداری اور وفاداری کے سرٹیفکیٹ بانٹے جارہے ہیں۔ پاکستان آج بھی اپنی منزل کو ڈھونڈ رہا ہے، ہم اپنی جان لڑا دیں گے لیکن اس ملک کو قائداعظم کا پاکستان بنا کر رہیں گے، خیبر پختونخوا کی تاریخ عظیم قربانیوں سے بھری پڑی ہے، یہاں کے عوام نے ہمیشہ پاکستان کا پرچم تھامے رکھا میں کے پی کے عوام کو سلام پیش کرتا ہوں۔

شہباز شریف نے کہا کہ پی ٹی آئی کی حکومت رہی آپ بتائیں کتنے اسپتال بنائے؟ کتنے لوگوں کا مفت علاج کیا، میں آپ سے کبھی جھوٹ نہیں بولوں گا، جھوٹے وعدے نہیں کروں گا، میں دن رات آپ کے لیے کام کروں گا، غلطی ہوئی تو آپ کو گواہ بنا کر معافی مانگوں گا۔

انہوں نے کہا کہ امیر آدمی باہر مہنگا علاج کراتا ہے لیکن غریب نہیں، میں خادم پنجاب تھا تو ہر اسپتال میں غریبوں کا مفت علاج ہوتا تھا، اب پنجاب  کے اسپتالوں میں دوبارہ مفت علاج شروع کیا ہے، میں نے رمضان میں آٹا اور چینی سستا کرائی، 11،11 ماہ میں میٹرو بسیں چلائی ہیں اب پنجاب کے ساتھ ساتھ دیگر صوبےبھی ترقی کریں گے۔

وزیراعظم نے کہا کہ  اللہ نے موقع دیا تو خیبرپختونخوا کے ہر اسپتال میں مفت علاج ہوگا، میں خیبرپختونخوا کے مسائل حل کرنے کےلیے جان لڑا دوں گا۔ بشام میں10کلو آٹے کا تھیلا 720 روپے میں مل رہا ہے، لیکن اب جس قیمت پرآٹا پنجاب میں مل رہا ہے اس پر ہی کے پی میں بھی ملےگا۔

شہباز شریف نے کہا کہ وزیراعلیٰ کے پی اسپتالوں میں علاج اور ادویات مفت کریں، صوبے میں آٹا سستا کریں، وزیراعلیٰ کےپی آٹا سستا نہیں کرتے تو مجھے ہر دکان پر سستا آٹا پہنچانا آتا ہے، میں خیبرپختونخوا کے عوام کو سستا آٹا پہنچا کر رہوں گا، اگر وزیراعلیٰ کے پی سستا آٹا نہیں دیں گے تو میں اپنے کپڑے بیچ کر بھی سستا آٹا دوں گا، صوبہ پنجاب اپنے پیسوں سے آٹا سستا کرے گا۔

وزیراعظم نے کہا کہ پی ٹی آئی حکومت نے تاریخ کے سب سے زیادہ قرضے لیے، 4 سال میں 24 ہزار ارب روپے قرضہ لیا گیا مگر ایک اینٹ نہیں لگائی، پی ٹی آئی حکومت میں آٹا اور چینی غریبوں کے پہنچ سے دورہوگئی، 4 سالوں میں مہنگائی سب سے اوپر گئی، انہوں نے وقت پر گیس اور آئل نہ منگوایا جس سے معیشت تباہ ہوگئی، ان کے دور میں نواز شریف کے منصوبوں پر تختیاں لگتی رہیں،

شہباز شریف نے مزید کہا کہ اس عہدے پر رہنے والے شخص نے4 سال عوام کودھوکا دیا، وہ کیا بتائےگا قوم کو کہ میرے دور میں آٹا چینی مہنگی ہوگئی، وہ چار سال میں اپنی کارکردگی پر بات نہیں کرتا، وہ شخص کیا بتائے گا کہ میں سوتا رہا اس لیے لوڈ شیڈنگ ہورہی ہے، شہباز شریف جاگتا رہے گا اور آپ کو مسائل سے نکالے گا

وزیراعظم نے کہا کہ میں جو اعلان کروں گا اس پر عملدرآمد شروع ہوجائے گا، انہوں نے بشام میں میڈیکل کالج کے قیام  اور پوران گرڈ اسٹیشن بنانے ا اعلان رتے ہوئے پانی اور دیگر مسائل کے حل کیلیے 2 ارب روپے گرانٹ دینے کا اعلان کرتے ہوئے کہا کہ 132 کے وی گرڈ اسٹیشن کو3 ماہ میں بنانے کی کوشش کروں گا جب کہ بشام انٹرچینج پر بھی کام کریں گے۔ انہوں نے کہا کہ نواز شریف نے بجلی کے بہترین منصوبے بنائے ہیں۔

Comments

- Advertisement -