تازہ ترین

وزیراعظم شہباز شریف کی مزار قائد پر حاضری

وزیراعظم شہباز شریف ایک روزہ دورے پر کراچی پہنچ...

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

‘شہباز اور حمزہ کی ضمانت منسوخ کروائیں گے’

وفاقی وزیر اطلاعات فواد چوہدری نے کہا ہے کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف کی ضمانت مسترد کی جائے۔

اسلام آباد میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے فواد چوہدری نے کہا کہ بہت لوگوں کےخواب چکنا چور ہونے ہیں شہبازشریف کا وزیراعظم بننےکا خواب کرچی کرچی ہوناہے عدالت سے ضمانت پر بیٹھا شخص وزیراعظم کا امیدوار ہے باپ وزارت عظمیٰ اور بیٹا وزارت اعلیٰ کا امیدوار بن بیٹھا ہے دونوں ہی عدالتوں سےضمانت پرہیں۔

انہوں نے کہا کہ مجھے وزارت قانون کا قلمدان مل رہا ہے کل ہی عدالت سے درخواست کروں گا شہبازشریف اور حمزہ شہباز کی ضمانت مسترد کی جائے، کسی کو باہر بیٹھ کرپاکستان میں حکومت تبدیل کرنےکی اجازت نہیں دیں گے اتحادیوں کو کہا آئیں شہادتیں دیکھ عالمی سازش کیسے ہو رہی ہے شہبازشریف کو بھی کہا آئیں مراسلہ دیکھ لیں وہ بھی نہیں آئے اس کی ایک ہی وجہ ہےکہ یہ لوگ سازش کاحصہ ہیں۔

فواد چوہدری نے کہا کہ غلاماں شریف خاندان کو بھی دیکھ لیں خواجہ آصف پاکستان کاوزیرخارجہ تھااوردبئی میں تخواہ وصول کررہاتھا خواجہ آصف کہتےہیں امریکااپنی ڈرپ نکال لےتوہم آگےنہیں چل سکتے، منحرف ارکان کی کس طرح ملاقاتیں ہوئیں نوٹس لیاگیا ہے منحرف ارکان پرقانونی چارہ جوئی کی جائےگی۔

Comments

- Advertisement -