تازہ ترین

ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان مکمل کرکے واپس روانہ

کراچی: ایران کے صدر ڈاکٹر ابراہیم رئیسی دورہ پاکستان...

پاک ایران تجارتی معاہدے پر امریکا کا اہم بیان آگیا

واشنگٹن : نائب ترجمان امریکی محکمہ خارجہ کا کہنا...

کے4 منصوبے سے بھی ترستے کراچی کو پانی نہیں مل سکے گا

پانی کو ترستے کراچی کے شہریوں کو کے4 منصوبے...

ایرانی صدر ابراہیم رئیسی کی کراچی آمد، مزار قائد پر حاضری

کراچی: پاکستان کے تین روزہ سرکاری دورے پر موجود...

ایرانی صدر کی مزار اقبال پر حاضری، پھول چڑھائے اور فاتحہ خوانی کی

لاہور: ایران کے صدر ابراہیم رئیسی کی لاہور آمد...

پی ٹی آئی پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کیخلاف کھڑی ہے، شہباز گل

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کھڑی ہے۔

اے آر وائی نیوز کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ہیلی کاپٹر سانحے کے بعد سوشل میڈیا پر پاک فوج کے خلاف ہونے والے منفی پروپیگنڈے کے حوالے سے اپنے ردعمل میں کہا ہے کہ پی ٹی آئی پاک فوج مخالف پروپیگنڈے کے خلاف کھڑی ہے۔ یہ پروپیگنڈا وہ لوگ کررہے ہیں جو پاک فوج اور پاکستان کیخلاف ہیں اور مہم چلانے والے کئی سالوں سے پاکستان مخالف پروپیگنڈا کر رہے ہیں۔

شہباز گل نے کہا کہ افواج پاکستان کے رینکس میں تحریک انصاف کیخلاف مہم چلائی جا رہی ہے۔ پہلے صدر پاکستان کیخلاف مہم چلی، 17سال کے بچے نے غلط ٹوئٹ کیا۔ 30 لاکھ فالوورز والے سلیم صافی اس 50 فالوورز والے بچے کو ری ٹوئٹ کرتے ہیں۔ مقصد صرف یہ ہے کہ فوج کے ادارے میں پی ٹی آئی کیخلاف محاذ کھڑا کیا جائے۔ ان کا پی ٹی آئی اور عمران خان کی کردار کشی کرنے کا ایجنڈا ہے۔

انہوں نے کہا کہ شہدا کے احسانوں کا بدلہ اتار نہیں سکتے ہم یہ خواب میں بھی نہیں سوچ سکتے۔ عمران خان اور تحریک انصاف تگڑی فوج چاہتی ہے، اس کیلئے جان بھی قربان کریں گے۔ عمران خان پہلے بھی کہہ چکے ہیں کہ مجھ سے زیادہ ہماری فوج کی اہمیت ہے۔ جس راستے پر آج عمران خان کھڑا ہے لیفٹیننٹ جنرل سرفراز بھی اسی راہ میں شہید ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما کا کہنا تھا کہ جنہوں نے گالیاں دیں آج انھیں فوج کے اوپر بٹھانے کی کوشش کی جارہی ہے۔ ن لیگ کی قیادت پہلے بھی فوج کو گالیاں دیتی تھیں یہ ان کا پرانا شیوا ہے۔ نواز شریف، مریم صفدر، جاوید لطیف کے بیانات سب جانتے ہیں۔ خواجہ آصف نے فوج سے متعلق جو کہا تھا وہ سب کو پتہ ہے۔ مریم صفدر اور انکے والد کو آج فوج کا ہمدرد بنا کر پیش کیا جارہا ہے۔

انہوں نے مزید کہا کہ اسٹریٹجک میڈیا سیل کو عمران خان کی کردارکشی کا ٹاسک دیا گیا ہے۔ ایجنڈے کے تحت ہر چیز کو توڑ مروڑ کر غلط فہمیاں پیدا کی جارہی ہیں۔ غلط فہمی کے نتیجے میں آئے دن نیا پروپیگنڈا کیا جائے گا۔ بیورو کریٹس نوکری بچانے کے لیے جعلی حکومت کے آلہ کار نہ بنیں۔ جو برے کام میں ملوث ہیں ان کا قانونی طور پر احتساب کیا جائے گا

شہباز گل نے یہ بھی کہا کہ ملک کا دفاع صرف بندوقوں کیساتھ نہیں کرنا یہ ففتھ جنریشن وار ہے، ففتھ جنریشن وار میں تو اب ملک کو اندر سے توڑا جاتا ہے۔ یہ جنگ ہتھیاروں کی نہیں بلکہ ملک کے مستقبل کے بیانیے کے لیے ہے۔ یہ جنگ اس چیز کی ہے کہ ہمارے ملک کیلیے سب سے ضروری کیا ہے۔

Comments

- Advertisement -