ہفتہ, مئی 10, 2025
اشتہار

‘افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر تنقید کرتے ہوئے اسے افسوسناک فیصلہ قرار دیا ہے۔

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے پی ٹی آئی کے منحرف اراکین کے حوالے سے الیکشن کمیشن کے فیصلے پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں دلچسپ انداز اختیار کرتے ہوئے لکھا ہے کہ افسوسناک فیصلہ، بازار لگا، لوٹے بکے، لوٹے بک کر مالک کی دکان پر سج گئے لیکن کہتے ہیں کہ ہم استعمال نہیں ہوئے۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید کہا ہے کہ کہتے ہیں کہ کیونکہ استعمال نہیں کیا گیا اس لیے لوٹا نہ کہا جائے، ایسا ہی یہ فیصلہ ہے کہ سب کچھ ہوا لیکن ان کو کوئی سزا نہیں۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ پیغام میں کہا کہ یاد رکھیں عوام اسے پسند نہیں کریں گے اور احتجاج کریں گے۔

واضح رہے کہ الیکشن کمیشن نے تحریک انصاف کے منحرف اراکین کےخلاف ریفرنس پر محفوظ فیصلہ سناتے ہوئے منحرف اراکین کے خلاف ریفرنس مسترد کردیا ہے۔

مزید پڑھیں: تحریک انصاف کے منحرف ارکان کے خلاف نااہلی ریفرنس مسترد

فیصلہ چیف الیکشن کمشنرنےپڑھ کر سنایا، جس میں کہا گیا کہ منحرف اراکین کے حوالے سے ٹھوس شواہد نہیں دیے جاسکے اور آرٹیکل 63اےکےتحت ریفرنس ثابت نہیں کیا جا سکا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں