بدھ, مئی 14, 2025
اشتہار

‘پاگل پن کی شکل ہوتی تو موجودہ پی ڈی ایم قیادت کی ہوتی’

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے ممنوعہ فنڈنگ کیس میں الیکشن کمیشن کا فیصلہ آنے کے بعد حکومت کے عمران خان اور پی ٹی آئی کے خلاف اقدامات پر سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے ردعمل کا اظہار کیا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں لکھا ہے کہ پی ڈی ایم نے عمران خان کیخلاف خود ساختہ ریفرنس بنا کر بھجوا دیا، اگر پاگل پن کی کوئی شکل ہوتی تو وہ موجودہ پی ڈی ایم کی قیادت کی ہوتی۔

پی ٹی آئی رہنما نے مزید لکھا ہے کہ ایک طرف معیشت ڈوب رہی ہے تو دوسری طرف ملک کو مزید انتشار میں دھکیلا جا رہا ہے۔

شہباز گل نے ٹوئٹ میں یہ بھی لکھا ہے کہ ان لوگوں کو کس بات کی غلط فہمی ہے، آپ کو عوام اب قبول نہیں کرنیوالی۔

 

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں