تازہ ترین

انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بُری خبر

اسلام آباد: انٹرنیٹ استعمال کرنے والے پاکستانیوں کیلیے بری...

بہت جلد فوج سے مذاکرات ہوں گے، شہریار آفریدی کا دعویٰ

اسلام آباد: سابق وفاقی وزیر و رہنما پاکستان تحریک...

ہم سب مل کر ٹیم پاکستان ہیں، آرمی چیف

آرمی چیف جنرل عاصم منیر نے کہا ہے کہ...

‘ مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان آنسوؤں کو دیکھ کر ‘

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے ایک بار پر حکومت پر طنز کے تیر برساتے ہوئے کہا ہے کہ اب عوام کے ہمدرد بننے کا ڈراما دکھا رہے ہیں، مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان کے آنسوؤں کو دیکھ کر۔

پاکستان تحریک انصاف کے مرکزی رہنما شہباز گل نے سماجی رابطوں کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر حکومت کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے سخت تنقید کا نشانہ بنایا ہے۔

شہباز گل نے اپنے ٹوئٹ میں کہا ہے کہ پٹرول، ڈیزل، آٹا، بجلی، گھی مہنگا کرکے بتا رہے ہیں کہ بڑی مہنگائی ہے، نمبرون ایڈمنسٹریٹر نےعمران خان کا دیا ہوا ریلیف رات ہی ختم کیا۔

انہوں نے ٹوئٹ میں مزید لکھا کہ علاج کے لئے عمران خان نے 10 لاکھ روپے کا ہیلتھ کارڈ دیا تھا، اب عوام کے ہمدرد بننےکا ڈراما کسے دکھا رہے ہیں؟ مگرمچھ بھی حیران ہوگا ان کے آنسوؤں کو دیکھ کر۔

واضح رہے کہ حکومت کی جانب سے پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں ریکارڈ 30 روپے اضافے کے بعد وزیراعظم شہباز شریف نے اعتراف کیا تھا کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے، غریب کےپاس ایک وقت کی روٹی اور علاج کےپیسے تک نہیں ہے۔

 یہ بھی پڑھیں: "پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا”

اسپیشل کورٹ میں منی لانڈرنگ کیس کی سماعت کے بعد میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے وزیراعظم نے کہا کہ پٹرول کی قیمت میں اضافہ دل پر پتھر رکھ کر کیا یہ بھی تلخ حقیقت ہے کہ مہنگائی آسمان سے باتیں کر رہی ہے۔

Comments

- Advertisement -