اسلام آباد: تحریک انصاف کے چیئرمین عمران خان کے چیف آف اسٹاف شہباز گل کی گرفتاری کے وقت کی سی سی ٹی وی فوٹیج سامنے آگئی۔
اے آر وائی نیوز کی جانب سے نشر کی جانے والی فوٹیج میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس کی جانب سے شہباز گل کی گاڑی کو عمران خان چوک پر روکا گیا۔
فوٹیج میں اہلکار کو بندوق کے بٹ مار کر گاڑی کے شیشے توڑتے دیکھا جاسکتا ہے۔
ویڈیو میں دیکھا جاسکتا ہے کہ پولیس اہلکار شہباز گل کو کھینچتے ہوئے اپنے ساتھ لے جاتے ہیں جبکہ انہیں گاڑی سے دوسری گاڑی میں منتقل کرتے بھی دیکھا جاسکتا ہے۔
بریکنگ نیوز: شہباز گل کی گرفتاری کی سی سی ٹی وی فوٹیج اے آر وائی نیوز پر
Watch ARY News LIVE on YouTube: https://t.co/rbBxHcQlQ8#ARYNews #shehbazgil #PakistanKiAwazARY #RestoreARYNews pic.twitter.com/CJugkgbdMD
— ARY NEWS (@ARYNEWSOFFICIAL) August 9, 2022
نشریات کی بندش: اے آر وائی کی لائیو ٹرانسمیشن یہاں دیکھیں
واضح رہے کہ پاکستان تحریک انصاف کے سینئر رہنما شہباز گل کو اسلام آباد سے گرفتار کرکے بغاوت کا مقدمہ درج کیا گیا ہے۔
سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما مراد سعید نے تصدیق کی ہے کہ شہباز گل کو گرفتار کر لیا گیا ہے۔ انہوں نے مزید کہا کہ حکومت بوکھلاہٹ کا شکار ہے۔
مراد سعید نے بتایا کہ شہباز گل کی گاڑی کے شیشے بھی توڑے گئے ہیں اور ڈرائیور پر تشدد بھی کیا گیا۔
جبکہ فواد چوہدری نے اس حوالے سے بتایا کہ شہباز گل کو بنی گالہ چوک سے بغیر نمبر پلیٹ گاڑیوں میں آئے لوگوں نے اغوا کیا۔