لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے مریم اورنگزیب اور مریم صفدر کو مناظرے کا چیلنج دے دیا اور کہا سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل اس پر یقین ہو گیا۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا مریم اورنگزیب یا مریم صفدر جب چاہیں جہاں چاہیں، مناظرے کو تیار ہوں، جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان سے کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ سن رکھا تھا کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے، کل جب اس بدبخت نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تواس پریقین ہو گیا۔
مریم اورنگزیب صاحبہ یا مریم صفدر صاحبہ جب چاہیں جہاں چاہیں،مناظرے کے کئیے تیار ہوں۔جن کے بزرگ بریف کیسوں میں پیسے بانٹتے رہے ان کے ساتھ کیا مناظرہ ہو سکتا ہے۔کرپشن کے پیسے سے پرورش بری ہوتی ہے سن رکھا تھا۔کل جب اس بدبخت انسان نے میری مری ہوئی ماں کو گالی دی تو اس پر یقین ہو گیا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) October 5, 2020