تازہ ترین

بجٹ 2023-24 قومی اسمبلی میں پیش

اسلام آباد: وفاقی وزیرخزانہ اسحاق ڈار نے مالی سال...

ملازمین کی تنخواہوں اور پنشن میں اضافہ ناگزیر ہے، شہباز شریف

اسلام آباد : وزیراعظم شہبازشریف نے کہا ہے کہ...

پاکستان کا خطرناک ترین دشمن افغانستان میں پُر اسرار طور پر ہلاک

راولپنڈی : پاکستان کا خطرناک ترین دشمن ثنااللہ غفاری...

وفاقی بجٹ آج پیش کیا جائے گا

آئندہ مالی سال کا وفاقی بجٹ آج پیش کیا...

’وزیراعظم کے اقدامات کو WHOنے بھی سراہا‘

اسلام آباد: پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل نے کہا ہے کہ کرونا کے پھیلاؤ کو روکنے کے لیے وزیراعظم عمران خان کے بروقت اقدامات کو عالمی ادارہ صحت نے بھی سراہا ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ پر اپنے ٹویٹ میں شہباز گل کا کہنا تھا کہ عمران خان پورے پاکستان کے وزیراعظم ہیں اس لیے انہوں نے ایک ماہ میں 9 بار نیشنل سیکیورٹی کاؤنسل (این سی سی) کا اجلاس طلب کیا اور صدارت کی۔

شہباز گل کا کہنا تھا کہ این  سی سی اجلاس میں تمام صوبائی وزرائے اعلیٰ کی مشاورت اور اتفاق رائے سے پالیسی منظور ہوتی ہے۔ انہوں نے تنقید کرتے ہوئے کہا کہ آخر پیپلزپارٹی والے بعد میں مُکر کیوں جاتے ہیں؟۔

اُن کا کہنا تھا کہ سچائی یہ ہے کہ NCC اجلاس میں سندھ حکومت نے ایکسپورٹ انڈسٹری کوکام کرنے دینے کی تجویز سے بھرپور اتفاق کیا مگر سندھ پہنچتے ہی نجانے کیا کرشمہ ہواکہ وہ اپنی بات سے مکر گئے۔

شہباز گل نے لکھا کہ ’وزیراعظم عمران خان تمام فیصلے باہمی رضامندی سے کرتے ہیں لیکن آپ (سندھ حکومت) کی جانے کونسی مصلحت آڑے آتی ہے کہ وہاں این سی سی کے فیصلوں پر عمل درآمد نہیں کیا جاتا‘۔

تحریک انصاف کے رہنما کا کہنا تھا کہ ’وزیراعظم کی ٹیم وفاق میں ڈاکٹر ظفرمرزا، پنجاب میں ڈاکٹر یاسمین راشد اور خیبرپختونخواہ میں تیمور خان کی صورت فرنٹ فٹ پر لڑتی دکھائی دے رہی ہے، ایسے میں کسی کو سندھ کی وزیر صحت کا نام بھی معلوم ہے؟ اور آپ بات کرتے ہیں کارکردگی کی، خدارا بیانات سے باہر آئیں، عوام کی جانیں بچائیں، سیاست کے لیے پھر کسی وقت کا انتخاب کرلیجئے گا‘۔

Comments