بدھ, فروری 5, 2025
اشتہار

عوام بیگم صفدر کی مایوسی سمجھ سکتے ہیں: شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب، شہباز گل نے کہا ہے کہ عوام بیگم صفدر کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے مریم نواز کے ٹویٹس پر ردعمل دیتے ہوئے کیا. خیال رہے کہ مسلم لیگ ن کی نائب صدر نے فقط پانچ افراد کو میاں نواز شریف سے ملاقات کی اجازت دینے پر حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا تھا.

[bs-quote quote=”مریم بی بی والد کی صحت پرعوام سے بلاناغہ جھوٹ بولتی ہیں، نواز شریف صاحب کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے” style=”style-8″ align=”left” author_name=”شہباز گل”][/bs-quote]

شہبازگل نے کہا کہ مریم صفدرکواے پی سی سے ہونے والی ناکامی پرپشیمان ہونا چاہیے، عوام ان کی مایوسی کو سمجھ سکتے ہیں.

انھوں نے مزید کہا کہ مریم بی بی والد کی صحت پرعوام سے بلاناغہ جھوٹ بولتی ہیں، نواز شریف صاحب کی صحت معمول کے مطابق ٹھیک ہے.

شہباز گل نے کہا کہ میاں صاحب خوش خوراک ہیں، روٹین سے گوشت کھا رہے ہیں، جیل میں روزانہ صبح شام کارڈیالوجسٹ ان کامعائنہ کرتےہیں، آج مریم صفدر،کیپٹن صفدر، جنید صفدر اور دیگر نے ملاقات کی.

مزید پڑھیں: نواز شریف سے کڑی نگرانی میں ملاقات کرانا انسانی حقوق کی خلاف ورزی ہے: مریم نواز

شہباز گل نے کہا کہ ہرملاقات پر250 افراد کا میلہ لگانا مشکلات پیداکرتا ہے، ڈاکٹرعدنان ان کے ذاتی ملازم ہیں، وہ نوازشریف کی صحت سےمتعلق غلط بیانی کرتے ہیں.

ترجمان وزیر اعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا کہ نواز شریف کے ذاتی معالج ڈاکٹرعدنان کارڈیالوجسٹ نہیں، پنجاب حکومت نےجیل میں21 کارڈیالو جسٹ تعینات کررکھے ہیں.

شہبازگل کا کہنا تھا کہ مریم بی بی کو اپنے والد کی صحت پر سیاست نہیں کرنی چاہیے، عوام کو گمراہ، غلط بیانی کے بجائے چوری کا حساب دیں.

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں