لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم نے قبائلی علاقوں میں انتخابات کروا کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے۔
یہ بات انہوں نے قبائلی علاقوں میں پہلی بار ہونے والے تاریخی انتخابات سے متعلق اپنے بیان میں کہی، شہباز گل نے کہا کہ انضمام شدہ علاقوں میں16سیٹوں پر انتخابات ہونا بڑی کامیابی ہے۔
قبائلی علاقوں کے لوگوں نے پہلی بار براہ راست ووٹ ڈالم کر اپنا رائے دہی استعمال کیا۔ آج پاکستان کی تاریخ کا اہم ترین دن ہے، وزیراعظم عمران خان نے قبائلی علاقوں کے عوام سے کیا وعدہ پورا کر دکھایا۔
شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ قبائلی عوام نے دہشت گردی کے خلاف جنگ میں بہت قربانیاں دیں ہیں، کسی بھی پارٹی کا امیدوار جیتے فتح قبائلی علاقوں کے عوام کی ہوگی۔ ،
وزیراعظم نے وہ کام کر دکھایا جو70سال میں نہیں ہو سکا، وزیراعظم نے بتادیا کہ دہشت گردی کے خلاف جنگ لڑنے کا نیا ماڈل یہ ہے، انہوں نے کہا کہ نئے پاکستان میں تبدیلی کاسفرکامیابی سےجاری ہے، اب قوم کی حقیقی ترقی کا وقت آن پہنچا ہے۔