لاہور : معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے اعلیٰ ظرفی کا مظاہرہ کرتے ہوئے انڈے اور سیاہی پھینکنے والوں کو معاف کردیا اور پولیس سے گزارش کی ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کرے۔
تفصیلات کے مطابق معاون خصوصی ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں کہا کہ کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماپرمجھ پرحملہ کیا گیا، اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں، میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں، کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا، پولیس سے گزارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کرے۔
کل عدالت میں لیگی قیادت کی ایماء پرمجھ پرحملہ کیا گیا. اخلاق سے گرے لوگ غریب دیہاڑی دار افراد خصوصاً خواتین کا استعمال کر رہے ہیں۔میں حملہ کرنے والوں کو معاف کرتا ہوں-میں کسی غریب اور نا سمجھ کو جیل میں نہیں دیکھنا چاہتا۔پولیس سے گذارش ہے کہ ان کے ساتھ کوئی برا سلوک نہ کیا جائے
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) March 16, 2021
یاد رہے گذشتہ روز شہباز گل لاہور ہائی کورٹ میں ترک کمپنی کے ملازم کے خلاف درج مقدمہ کے اخراج کے حوالے سے کیس کی سماعت کے لئے پیش ہوئے تو اس دوران مسلم لیگ نے کے کارکنوں نے انہیں انڈے مارنے کی کوشش کی جبکہ ایک کارکن نے سپاہی پھینک دی تھی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل کی آنکھ میں سیاہی گرنے سے انفیکشن ہوگیا تھا۔