اشتہار

کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ وزیراعظم سے کوئی این آراو نہ ملنے پر ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی، کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، قوم سے لوٹی ہوئی دولت واپس کرنا ہوگی۔

یہ بات انہوں نے ن لیگ کی نائب صدر مریم نواز کی پریس کانفرنس کے ردعمل میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے کہی۔ انہوں نے کہا کہ بیگم صفدر اعوان نے آج پریس کانفرنس میں الف لیلوی داستان کی دوسرے قسط سنائی۔

نوزائیدہ لیڈر کے ساتھ60 سال کے سیاستدان ڈرے بیٹھے تھے، اخلاق سے گری جماعت مبینہ ویڈیو کو کتنے فخرسے دکھاتی رہی، شہبازگل کا کہنا تھا کہ عدلیہ پر حملے کرنے والوں نے احتساب عدالت کے جج کی کردار کشی کی۔

- Advertisement -

عوام جانتے ہیں کہ ن لیگ ماضی میں ججز کو فون پر فیصلے ڈکٹیٹ کرتی رہی، نواز شریف اربوں روپے کی کرپشن پر عدالت عالیہ سے سزا پاکر آج جیل میں ہیں، مشکوک اور جھوٹ پرمبنی پریس کانفرنس کی عدالتی نظام میں وقعت نہیں۔

ایک سوال کے جواب میں ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ وزیر اعظم عمران خان سے کسی قسم کا کوئی این آراو نہ ملنے پر ن لیگ اوچھے ہتھکنڈوں پر اتر آئی ہے۔

کیلبری کوئن جتنا بھی جھوٹ بول لیں، انہیں قوم سے لوٹی جانے والی دولت واپس کرنا ہوگی، بیگم صفدر اشتہاری بھائیوں کو بےگناہ ثابت کرتی رہیں، انہوں نےشہباز شریف سے ن لیگ کی صدارت اُچک لی ہے۔

انہوں نے کہا کہ ڈراؤنے خواب کسی اور کو نہیں بلکہ بیگم صفدر اور ان کے بھگوڑے بھائیوں کو آرہے ہیں، شہباز گل کا مزید کہنا تھا کہ ملک کی لوٹی دولت کو بچانے کیلئے مریم صفدر ہر حربہ استعمال کر رہی ہیں، بھتیجی کی جھوٹی کہانی نے چچا کوخوب بور کیا ہے، مریم صفدر کی سیاسی تربیت آج کھل کر قوم کے سامنے آگئی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں