اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ آج عدالت میں درست ثابت ہوگیا کہ الیکشن کمیشن غیرآئینی کام کررہا ہے۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے پریس کانفرنس کے دوران احسن اقبال پر تنقید کرتے ہوئے کہا کہ احسن اقبال کلاس کا وہ نالائق بچہ ہے جو دوسروں کا اسائنمنٹ نقل کرتاہے، مجھےپتاچلاہےکہ احسن اقبال نیاوژن لارہےہیں ، دوسرے لفظوں میں وہ وژن یوٹرن ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ یہ وہی صاحب ہیں جو پہلے بھی دو بار وژن دے چکےہیں، احسن اقبال کے مطابق ایکسپورٹ2023 میں 100 بلین پر جانی تھی، ان کی حکومت آئی تو ایکسپورٹ 25 ارب سے 21 پر چلی گئی تھی، احسن اقبال جھوٹ کے پروفیسر ہیں۔
رہنما پی ٹی آئی نے کہا کہ پوری ن لیگ میں احسن اقبال خود کو پڑھا لکھا بتاتے ہیں ، اب ٹرن آراؤنڈ کا مطلب ہے کہ دوبارہ تباہی کا سفر شروع ہوگا، احسن اقبال لوگوں سے چائےکی پیالی چھڑوارہےتھے، ان کے لاہور کے ایک دورے کا خرچہ 70 سے 80 ہزار روپے کا ہے۔
انھوں نے بتایا کہ ہم نےاسوقت ایل این جی خریدی جب دنیامیں نہیں مل رہی تھی، ہماری ایل این جی کی ریکوائرمنٹ 12کی تھی ہم نے11لی تھی، آج ایل این جی کو 100فیصدریکوائرمنٹ ہےمگرنہیں لی جارہی ، جولائی میں جو سب کیساتھ ہونے جارہا ہے سب کولگ پتا جائے گا۔
شہباز گل نے کہا کہ باجی آپ بہت اچھی لرنر ہیں کل کی پریس کانفرنس میں انگلی نہیں اٹھائی، باجی مریم صفدر،مریم اورنگزیب اورمفتاح اسماعیل میں ریس چل رہی ہے، ان کی ریس چل رہی ہے کہ سب سےزیادہ جھوٹ کون بولتاہے ، سب سے زیادہ جھوٹ بولنے والے کو سونے کا تاج پہنائیں گے، ہم جلد ہی ایک سونے کا تاج بنائیں گے اور ڈونیشن دیں گے۔
لاہور ہائی کورٹ کے فیصلے کے حوالے سے رہنما پی ٹی آئی کا کہنا تھا کہ آج لاہورہائیکورٹ نے مخصوص نشستوں پر نوٹیفکیشن جاری کرنے کا حکم جاری کیا ، الیکشن کمیشن نے غیرآئینی کام کیا، جس میں دن دیہاڑے ڈاکا مارا گیا، آج لاہور ہائیکورٹ نے اس پر مہر لگادی۔
انھوں نے مزید کہا آج پی ٹی آئی کا مؤقف ثابت ہوگیا، الیکشن کمیشن غیرآئینی کام کررہا ہے عدالت میں درست ثابت ہوگیا ، اتنےدن جوحق تلفی ہوئی اس کا جواب الیکشن کمیشن کومعذرت کیساتھ دینا ہوگا۔
ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا تھا کہ انھوں نے 1100ارب روپےبچانےکیلئےقانون سازی کی ، سمندرپارپاکستانیوں کوووٹ سےمحروم کرنےکیلئےقوانین لائےگئے، ہروہ قانون سازی کی گئی جس سےعوام کی حق تلفی ہو، جو قانون سازی ہورہی ہے یہ وہی ہے جو یہ این آراو مانگتےتھے۔
انھوں نے بتایا کہ ایک بیانیہ دیاجاتاہے کہ پی ٹی آئی فوج مخالف ہے ، آئندہ دنوں میں یہ بیانیہ آپ کو تیزی پکڑتا نظر آئے گا لیکن ہمارا ایک ہی جواب ہے ،پاک فوج ہمارے دل میں رہتی ہے، ہم ن لیگ نہیں جو پاؤ جلے تو ن لیگ کو گالی دیں گے۔
رہنما پی ٹی آئی کا مزید کہنا تھا کہ پاک فوج ہمارا فخر ہیں اس کے شہید ہمارا فخر ہیں ، عمران خان پاک فوج کے دفاع کیلئے سینہ تان کر کھڑا تھا اور آئندہ بھی کھڑا رہے گا۔