اسلام آباد: وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں، عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔
تفصیلات کے مطابق وزیر اعظم عمران خان کے معاون خصوصی شہباز گل کا کہنا ہے کہ کسی قوم کی امید ٹوٹتی ہے تو سب سے زیادہ نقصان ہوتا ہے، ہمیں تکلیف تھی کہ عوام ان چوروں کے پاس حکومت جانے پر مرجھا گئی تھی، ہمارے پاس یہی موقع تھا کہ ہم عوام کو ناامید کر کے نہ جائیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ فیصلہ کیا ہے کہ اب سب کو عوام کے پاس جانا ہوگا، سنہ 2018 کے الیکشن میں عوام نے عمران خان کو منتخب کیا۔ عوام نہیں چاہتی ہے جس کے نام پر باہر پیسہ پڑا ہے وہ وزیر اعظم بنے۔
انہوں نے کہا کہ عوام نے عمران خان کو حکومت دینی ہے تو اب کی بار قوت کے ساتھ منتخب کروائے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ میرے خلاف پروپیگنڈا کیا گیا کہ میں امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں، امریکی یونیورسٹی میں لیکچر دیتا ہوں حلال کماتا ہوں، ڈیکلیئر بھی کیا ہوا ہے۔