جمعرات, فروری 13, 2025
اشتہار

میرا تجزیہ ہے صدر ٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے کہا میراتجزیہ ہےصدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی، عمران خان کسی بڑے ہوٹل کےبجائے پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہریں گے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے بیان میں کلہا میراتجزیہ ہےصدرٹرمپ اوروزیراعظم عمران خان کی میٹنگ اچھی ہوگی ان کےساتھ نہ تو پورا 777 جائےگا نہ ہی ان کے بیٹے، سابق حکمرانوں والےشوق عوام کے پیسوں سے پورے نہیں ہوں گے، عمران خان کسی بڑے ہوٹل کے بجائے پاکستانی سفارتخانے میں ٹھہریں گے، عوام دیکھیں گے پی کےکی عزت زیادہ ہوگی۔


یاد رہے وزیراعظم عمران خان 20 جولائی کو5روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے، وزیراعظم کی22جولائی کو وہائٹ ہاؤس میں امریکی صدرڈونلڈ ٹرمپ سے ملاقات ہوگی، ملاقات میں پاک امریکہ تعلقات اور افغان امن عمل پر بات اور باہمی دلچسپی کے امور پر بھی تبادلہ خیال کیاجائے گا۔

مزید پڑھیں : وزیراعظم عمران خان20جولائی کو5روزہ دورے پر امریکا روانہ ہوں گے

وزیراعظم عمران خان23جولائی کو اعلیٰ امریکی عہدیداروں سے بھی ملاقاتیں کریں گے، عمران خان امریکی حکام سے تجارت، معیشت اور دیگر اہم امور پر بھی بات چیت کریں گے، پانچ روزہ دورے کے بعد وزیراعظم عمران خان25جولائی کو وطن واپس پہنچیں گے۔

وزیر اعظم کے معاون خصوصی نعیم الحق نے تصدیق کرتے ہوئے کہا تھا کہ امریکہ نے وزیر اعظم کو باضابطہ دورے کی دعوت دے دی ہے، وزیر اعظم وائٹ ہاؤس میں امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ سے اہم ملاقات کریں گے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں