جمعہ, دسمبر 27, 2024
اشتہار

اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تو ان کو جان کے لالے نہ پڑتے، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا اگر برطانوی اخبار کی خبرچھوٹی ہوتی تون لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے اور نہ ان کی جان کےلالے نہ پڑتے ، پیسے نہیں کھائے توصحافی کوعدالت میں چیلنج کریں۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہبازگل نے اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبر سویرا میں گفتگو کرتے ہوئے کہا برطانوی اخبار کی خبراتنی چھوٹی نہیں ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی توان کوجان کے لالے نہ پڑتے، ان کے گلو بٹ برطانیہ میں صحافی کو ہراساں کررہے ہیں۔

شہبازگل کا کہنا تھا ان لوگوں کو ہر چیز میں سے پیسہ کھانے کی عادت ہے، اگر خبر چھوٹی ہوتی تو ن لیگ والے اتنے پریشان نہ ہوتے، ان لوگوں نے رقم نہیں کھائی تو صحافی کو عدالت میں چیلنج کریں۔

- Advertisement -

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا ن لیگ کی شرمناک حرکت کی تحقیقات کروائیں گے، مریم نواز کے لیے جھوٹ بولنا کوئی مشکل کام نہیں ہے، جو تصاویر دکھائی گئی وہ ایک سال پرانی ہیں ہم نے خود شیئر کیں۔

مزید پڑھیں : شہباز شریف اسکینڈل کی انگلینڈ اور پاکستان کے اندر تحقیقات کرائیں گے، شہباز گل

گذشتہ روز ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے نیوز کانفرنس کرتے ہوئے کہا تھا کہ امداد اور خیرات کا مال بھی کھالیا گیا ہے، مافیا پہلے پیسوں کی پیشکش کرتا ہے بات نہ بنے تو دھمکیاں دیتا ہے، کوئی قانون ہاتھ میں لے گا تو قانون حرکت میں آئے گا۔

شہباز گل نے کہا کہ ادارے آزادانہ احتساب کا عمل جاری رکھے ہوئے ہیں، ہماری حکومت کسی کو سیاسی انتقام کا نشانہ نہیں بنارہی ہے، ہم وہ حکمران نہیں جو یہ کہیں کہ آپ کو قربانی دینی چاہئے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ شہبازشریف ،ان کاخاندان عوامی دولت دونوں ہاتھوں سے لوٹتےرہے، مشکل وقت میں عوام کے ساتھ کھڑے ہیں، ایک ایک پائی جمع کریں گے۔

واضح رہے کہ برطانوی اخبار نے دعویٰ کیا تھا کہ سابق وزیراعلیٰ پنجاب شہباز شریف نے زلزلہ متاثرین کی امداد میں لاکھوں پاؤنڈ کی خوردبرد کی، خادم اعلیٰ نے ڈی ایف آئی ڈی فنڈ پروگرام سے بھی چوری کی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں