لاہور : تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل کا کہنا ہے کہ صنعتوں پر 10 فیصد سپرٹیکس لگانے کے فیصلے سے مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت آئے گی۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما ڈاکٹر شہباز گل نے سماجی رابطے کی وپب سائٹ ٹوئٹر پر وزیراعظم کی جانب سے سپر ٹیکس لگانے کے اعلان کے بعد ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ صنعتوں پر 10 فیصد سپرٹیکس لگانے کے فیصلے کے نتیجے میں بے روزگاری میں اضافہ ہوگا۔
شہبازگل کا کہنا تھا کہ گروتھ میں مزید کمی اور کھادسمیت ہرشےکی قیمت میں 10فیصد مزید اضافہ ہوگا ، جس سے مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت آئے گی ، عمران خان نے بنا ایسے ظالمانہ اقدامات کے ٹیکس کلیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا۔
صنعتوں پر دس فیصد سپر ٹیکس لگانے کا فیصلہ
صنعتوں پر ٹیکس لگانے کا نتیجہ
بےروزگاری میں اضافہ
گروتھ میں مزید کمی
کھاد سمیت ہر شئے کی قیمت میں دس فیصد مزید اضافہ
مہنگائی کے طوفان میں مزید شدت
عمران خان نے ٹیکس کولیکشن میں ریکارڈ اضافہ کیا بنا ایسے ظالمانہ اقدامات کے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 24, 2022
خیال رہے وزیراعظم ک شہباز شریف نے معاشی ٹیم کے ساتھ اجلاس کے بعد قوم سے خطاب میں کہا ہوئے بڑی صنعتوں پر سپر ٹیکس لگانے کا اعلان کیا۔
انہوں نے کہا کہا غربت کم کرنے کے نام پر اسٹیل، سیمنٹ، شوگرملز،آئل اینڈ گیس سیکٹر،فرٹیلائزر،ٹیکسٹائل، انرجی اینڈ ٹرمینل اوربینکنگ سیکٹر پر دس فیصد ٹیکس لگا رہے ہیں ، حکومت کو سخت فیصلے لینے پڑے ہیں مگر انہی کی وجہ سے پاکستان دیوالیہ پن کے دھانے سے نکلے گا۔