جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

چچا اور بھتیجی میں اختلافات کھل کرسامنے آگئے ، ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا چچااوربھتیجی میں ہی اختلافات کھل کرسامنےآگئے ہیں ، مریم صفدر کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی، جتنا بھی واویلا کرلیں عمران خان سے آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے مریم صفدر کی پریس کانفرنس پر ردعمل دیتے ہوئے کہا ن لیگ کاسیاسی بیانیہ فیل ہوگیا، چچااوربھتیجی میں ہی اختلافات کھل کرسامنے آگئے ہیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا ہائی پاورکمیشن کیخلاف ماحول بنانےکی کوشش کی جارہی ہے،ہائی پاورکمیشن کےخوف کی وجہ سےآج کی پریس کانفرنس کی گئی، چورکی داڑھی میں تنکاکےمترادف پریس کانفرنس کی گئی ، ان کومعلوم ہےاب حقیقت سامنےآئےگی اورکوئی نہیں بچے گا۔

شہباز گل نے کہا اپنی مسلح افواج اورایجنسیزپرفخرہے، لوٹ مارنہیں کررہےہیں ہم تولوٹ کامال واپس لاناچاہتےہیں، ان لوگوں کومعلوم ہےاب انہیں کوئی این آراونہیں ملےگا سیکیورٹی کی وجہ سےملاقات میں ایک اہلکارموجودہوتاہے گھراورجیل میں فرق ہوتاہے،سیکیورٹی کو مدنظر رکھا جاتا ہے۔

ان کا کہنا تھا افطارپارٹی میں حمزہ شہبازکوکونےمیں بٹھایاگیا، شہبازشریف اورمریم نوازکےاختلافات بھی سامنےآگئے، ن لیگ نےہمیشہ اپنے سیاسی مخالفین کو دبانےکی کوشش کی۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا مریم صفدر کی پریس کانفرنس جھوٹ پر مبنی تھی، ان کی پریس کانفرنس الف لیلی کی کہانی سے مختلف نہیں ، مریم نواز سیاسی میدان میں ناکام ہوچکی ہیں، ناکامی کے بعد اب والد کی صحت کا سہارالے ہی ہیں۔

شہباز گل کا کہنا تھا آپ کو جھوٹےانکشافات کرنے میں اتنے مہینے کیوں لگے؟ حکومت نےپاکستان میں علاج کی پیشکش کی ،آج بھی کرتی ہے، آپ این آراو لیکرایک بار پھر ملک سے باہر جانا چاہتی ہیں ، آپ کی صحت پر سیاست کے جھوٹ کو عدالتوں نے رد کر دیا۔

انھوں نے مزید کہا اداروں کو تضحیک کا نشانہ بنانا آپ کی سیاست کا وطیرہ ہے ، آپ کے مقدمے کو عدالتوں اور عوام نے مسترد کردیا ہے ، پاکستان میں کرپشن اور چوری کی کوئی جگہ نہیں ہے۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نواز شریف سے جیل میں ملاقات پر کوئی پابندی نہیں ہے ، ایک طرف آپ نوازشریف کی صحت کی سنگینی کا ذکر کرتی ہیں، دوسری طرف سیکڑوں افراد کو ملاقات کے لئے لے جاتی ہیں، نوازشریف کاعلاج پاکستان میں جس اسپتال سے چاہیں حکومت سہولت دےگی، آپ کی اسی سیاسی فہم نے آپ کی جماعت کی سیاست کو دفن کردیا ہے۔

شہباز گل نے کہا مریم صفدر اس وقت اپنی پارٹی میں لیڈرشپ کی جنگ میں مصروف ہیں، آپ کے بیانیے کو آپ کے چچا شہباز شریف کی سپورٹ حاصل نہیں ہے ، جیل سے بچنے کی مہم میں مریم اور بلاول ایک صف میں کھڑے ہوگئے ہیں ، جتنا بھی واویلا کرلیں عمران خان سے آپ کو کوئی این آر او نہیں ملے گا۔

ان کا کہنا تھا چوردروازوں سے کون اقتدار میں آتا رہااپنی پارٹی کی تاریخ پڑھ لیں، مریم نواز قومی کمیشن سے خوف زدہ ہیں ، آج یہ کرپشن اور چوری پکڑے جانے کوےخوف میں مبتلا ہیں ، غریب عوام کے وسائل سے عیش کرنے والوں کو حساب دینا پڑے گا۔

شہباز گل نے کہا نوازشریف کوسہولت ہےجوجیل میں کارڈیالوجی سینٹربن چکاہے، نوازشریف نےآج بھی کھانےمیں گوشت کھایاہے، ان کی صحت اتنی خراب ہےتوکیاوہ گوشت کھائیں گے، ڈاکٹر24گھنٹے نوازشریف کی صحت سے متعلق موجود ہوتے ہیں۔

ترجمان کا کہنا تھا مسلم لیگ ن اورپی پی کاسڑکوں پرآنےکابیان فیل ہوگیاہے، ان لوگوں نےدیکھ بھی لیاکہ 700،800 سے زیادہ لوگ نہیں نکلے، عوام اس وقت پاکستان تحریک انصاف کیساتھ کھڑے ہیں، عوام کومعلوم ہےاپوزیشن کیاکرناچاہتی ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں