اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی شہباز گل نے احسن اقبال کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی معیشت کا حصہ ہے۔
تفصیلات کے مطابق احسن اقبال کے ٹویٹ پر ڈاکٹر شہبازگل نے رد عمل دیتے ہوئے کہا کہ ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی اکانومی کا حصہ ہے،اکانومی ہوگی تو پبلک ہیلتھ فیڈ ہوگی۔
وزیراعظم کے معاون خصوصی کا کہنا تھا کہ جن ملکوں میں اکانومی بہتر ہے وہاں ہیلتھ بھی بہتر ہوتی ہے،بنیادی کےساتھ نفسیاتی ہیلتھ پر بھی توجہ ہوتی ہے، جیسا کہ یورپ میں اور اگر آپ وہاں ہوتے تو نفسیاتی علاج کی سہولت دی جاتی۔
ارسطو صاحب پبلک ہیلتھ بھی اکانومی کا حصہ ہے۔ اکانومی ہوگی تو پبلک ہیلتھ فیڈ ہوگی۔جن ملکوں میں اکانومی بہتر ہے وہاں ہیلتھ بھی بہتر ہوتی ہے اور اس میں بنیادی کہ ساتھ نفسیاتی ہیلتھ پر بھی توجہ ہوتی ہے۔جیسا کہ یورپ میں۔اور اگر آپ وہاں ہوتے تو آپکو بروقت نفسیاتی علاج کی سہولت دی جاتی https://t.co/OEovJCLgck
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 9, 2020
اس سے قبل سابق وزیر داخلہ احسن اقبال کا کہنا تھا کہ ہر ملک نے کرونا کو عوامی مسئلہ سمجھ کر اس سے نمٹنےکی کوشش کی،ہماری قیادت نے معیشت کا مسئلہ بنا کر مکمل نظر انداز کیا،جس کا نتیجہ یہ نکلا کہ مرض اور معیشت دونوں ہاتھ سے نکل گئے۔