لاہور: تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ میری گاڑی کا پیچھا کرکے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔
اے آر وائی نیوز کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل نے حادثے کے بعد سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر لکھا کہ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔
انہوں نے کہا کہ میری گڑی پرحملہ یہ ایک منصوبے کےتحت کیا گیا کل ہی کہا تھا کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروادیں گے؟ قتل کروا لیں،غداری نہیں کروں گا۔
رہنما تحریک انصاف کا کہنا تھا کہ خان کے ساتھ کھڑا تھا اور کھڑا ہوں اور کھڑا رہوں گا، میں آج قوم کو بتانا چاہتا ہوں یہ خان پر بھی حملہ آور ہوں گے، یہ ہر قیمت پر ہمیں چپ کروانے کی کوشش کریں گے۔
مجھ پر قاتلانہ حملہ کروانے والوں کو بتانا چاہتا ہوں۔ اپنے مولا اور قوم کی دعاؤں کی وجہ سے زندہ ہوں۔ میری گاڑی کا پیچھا کر کے جان بوجھ کر ہٹ کیا گیا۔یہ ایک منصوبے کے تحت کیا گیا
میں نے کل ہی کہا تھا کہ کیا زیادہ سے زیادہ آپ ہمیں قتل کروا دیں گے ؟ کروا لیں۔ غداری نہیں کروں گا۔
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) May 5, 2022
ان کا مزید کہنا تھا کہ بیرونی سازش کے لوکل ہینڈلرز اور غداروں کو یہ پتہ ہےکہ خان اور اس کے ساتھی چپ نہیں بیٹھیں گے انشاءللہ سب کو بے نقاب کریں گے۔
خیال رہے کہ آج پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل موٹر وے پر ٹریفک حادثے میں زخمی ہو گئے تھے۔
ترجمان موٹر وے پولیس کے مطابق شہباز گل کی گاڑی کو حادثہ خانقاہ ڈوگرا کے قریب پیش آیا، گاڑی میں موجود افراد کو معمولی نوعیت کی چوٹیں آئیں۔
ترجمان موٹر وے پولیس کا کہنا تھا کہ حادثے میں کسی دوسری گاڑی کے ملوث ہونےکے شواہد نہیں ملے، زخمیوں کو طبی امداد دے کرکچھ دیر میں اسلام آباد روانہ کر دیا جائے گا۔