پیر, مئی 12, 2025
اشتہار

نوازشریف سزا یافتہ ہیں، جیل مینول کے مطابق سلوک ہو گا: شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیر اعلیٰ پنجاب کے ترجمان شہباز گل نے کہا کہ نوازشریف سزا یافتہ قیدی ہیں، ان سے جیل مینول کے مطابق سلوک ہو گا.

ان خیالات کا اظہار انھوں نے ن لیگ اور مریم نواز کی جانب سے عائد الزامات کا جواب دیتے ہوئے کیا. ان کا کہنا تھا کہ نوازشریف واحد شخص ہیں، جن کے لئے 21 کارڈیالوجسٹ مامور ہیں.

شہباز گل نے کہا کہ جاتی امرا سے نواز شریف کے لئے مضر صحت کھانا آرہا تھا، دل کے مریض کو روزانہ مضرصحت گوشت، انڈے کھلائے جارہےتھے، جیل مینول میں گھر سےکھانا منگوانے کی اجازت نہیں ہے.

انھوں نے کہا کہ حکومت نے نوازشریف کو صحت افزاغذا فراہم کرنے کا فیصلہ کیا، نوازشریف کو صحت افزا کھانا دینے کے لئے ماہرین کا بورڈ تشکیل دیا گیا ہے، بیگم صفدرصحت پرپروپیگنڈےکے ذریعے اپنی سیاست چمکانا چاہتی ہیں.

مزید پڑھیں: وزیر اعظم نے آصف زرداری اور نواز شریف کے ذاتی اخراجات کی تفصیل طلب کرلی

انھوں نے مزید کہا کہ مریم صفدرشوق سے عدالت جائیں خلاف قانون کچھ نہیں ہوسکتا، حکومت بھوک ہڑتالوں، دھرنوں کی دھمکیوں سے نہیں ڈرتی.

شہباز گل نے مزید کہا کہ بیگم صفدر فریب دہی پر عدالت سے سزایافتہ ہیں، جھوٹ ان کی عادت ہے، کیلبری کوئین کاویڈیو ڈرامہ فلاپ ہوا تو نیا ڈرامہ رچانا چاہتی ہیں.

خیال رہے کہ اج مریم نواز نے ٹویٹ کیا تھا کہ حکومت نے نواز شریف صاحب کے گھر کے کھانے پر پابندی عائد کر دی ہے۔

انھوں نے مزید کہا کہ میاں صاحب نے جیل کا کھانا کھانے سے انکار کر دیا ہے۔ اگر انھوں نے اگلے 24 گھنٹے میں یہ پابندی واپس نا لی تو میں عدالت سے رجوع کروں گی۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں