لاہور: وزیراعلیٰ پنجاب عثمان بزدار کے ترجمان شہباز گل کا کہنا ہے کہ جعلی منصوبے اورسیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا۔
تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پرترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہیں۔
ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ وزیراعظم کی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا، پہلی بار کسی حکومت نےملک کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا۔
وزیراعظم عمران خان قوم کی واحد امید ہے, انکی قیادت میں پاکستان معاشی طور پر مضبوط ہو گا.پہلی دفعہ کسی حکومت نے عوام کو ملک کی حقیقی معاشی صورتحال سے آگاہ کیا ہے.جعلی منصوبے اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا, عوام کی حقیقی فلاح کے منصوبے لائے جا رہے ہیں. 1/2
— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) July 18, 2019
شہباز گل نے کہا کہ جعلی منصوبے اور سیاسی شعبدہ بازی کا دور گزر چکا، عوام کی حقیقی فلاح کے منصوبے لائے جا رہے ہیں۔
یاد رہے کہ رواں ماہ 5 جولائی کو ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا کہ احتساب ہوتا ہے تو سب مل جاتے ہیں اور احتساب نہیں ہوتا تو نورا کشتی ہوتی ہے۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ وہ چیئرمین نیب کے ترجمان نہیں ہیں لیکن ان کی باتوں سے جو چیز سمجھ میں آئی ہے وہ یہ کہ جنہوں نے لمبا عرصہ مال کھایا ان کے معاملات پہلے سامنے آگئے ہیں۔