جمعہ, جنوری 17, 2025
اشتہار

راناصاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، شہبازگل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل کا کہنا ہے کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر شہباز گل نے اپنے پیغام میں کہا کہ رانا صاحب نے کہا تھا پارٹی چھوڑنے والوں کے گھروں کا گھیراؤ کروں گا، راناصاحب 46 لوگوں کے گھروں کا گھیراؤکرنے کا انتظام کرلیں۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پنجاب اسمبلی بجٹ اجلاس میں سے 15 ارکان غائب تھے، وہ ان 15 سے مختلف ہیں جن کی وزیراعظم سے ملاقات ہوئی، اس کے علاوہ 31 لوگ اور ہیں۔

- Advertisement -

یاد رہے کہ 29 جون کو وزیراعظم عمران خان نے حزب اختلاف کی جماعت مسلم لیگ ن کے 15 ارکان پنجاب اسمبلی نے ملاقات کی تھی۔ ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کے دوران وزیراعلیٰ پنجاب بھی موجود تھے۔

ذرائع کا کہنا تھا کہ مسلم لیگ ن کے ارکان پنجاب اسمبلی نے وزیراعظم عمران خان اور وزیراعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار کی پالیسیوں پر اعتماد کا اظہار کیا تھا۔

وزیراعظم عمران خان کے معاون خصوصی برائے سیاسی امور نعیم الحق نے ن لیگی ارکان پنجاب اسمبلی کی وزیراعظم سے ملاقات کی تصدیق کی تھی۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں