لاہور: ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب شہباز گل نے کہا ہے کہ گزشتہ حکومت 19 بلین ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ دے کرگئی۔
تفصیلات کے مطابق اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں گفتگو کرتے ہوئے ترجمان حکومت پنجاب شہبازگل نے کہا کہ مشکل وقت سے نکل آئے ہیں، آگے اچھا وقت ہے، حکومت دن رات عوام کے لیے کام کر رہی ہے۔
شہباز گل نے کہا کہ چوروں کے ساتھ مل کرعوام حکومت نہیں گرائیں گے، وزارت سے دور رہ کر فضل الرحمان کی طبیعت خراب ہوگئی ہے، مولانا صاحب کا یہاں کوئی مستقبل نہیں ہے۔
ترجمان حکومت پنجاب نے کہا کہ جس حالات میں یہ ملک چھوڑکرگئے تھے 8 ماہ ہم پھنسے رہے، گزشتہ حکومت 19 بلین ڈالرکا کرنٹ اکاؤنٹ ڈیفیسٹ دے کرگئی۔
شہباز گل نے کہا کہ بجٹ پیش کردیا اب ہم چوروں کو پکڑیں گے، پیسہ نکالیں گے، فضل الرحمان عمرے پربھی سرکاری خرچ پرجاتے تھے۔
ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے، شہبازگل
یاد رہے کہ تین روز قبل اے آروائی نیوز کے پروگرام باخبرسویرا میں بات چیت کرتے ہوئے ترجمان پنجاب حکومت شہباز گل نے کہا تھا کہ ہم کسی سے سیاسی انتقام نہیں لے رہے۔
شہبازگل نے کہا کہ ن لیگ اورپیپلزپارٹی ایک سکے کے دو رخ ہیں، کرپشن کوبچانے کے لیے ایک دوسرے کی حمایت کرتے ہیں، دونوں کرپشن کے لیے کبھی دائیں اورکبھی بائیں جانب کے ہوجاتے ہیں۔