پیر, فروری 10, 2025
اشتہار

شہباز گل نے نواز شریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ کی رپورٹ شیئر کر دی

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : وزیراعلیٰ پنجاب کے ترجمان ڈاکٹر شہباز گل نے نواز شریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ کیلئے بنائے گئے میڈیکل بورڈ کی رپورٹ شیئر کر دی اور کہا جیل مینوئل میں گھر کے کھانے کی اجازت نہیں، مضر صحت کھانا آ رہا تھا۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان وزیراعلٰی پنجاب شہباز گل نے نوازشریف کے چیک اپ اور ڈائٹ چارٹ رپورٹ شیئر کردی، میڈیکل بورڈ نے نوازشریف کیلئے جیل عملے کی نگرانی میں صحت افزا خوراک کا چارٹ تیار کیا ہے۔

چارٹ کےمطابق نواز شریف کےکھانے میں نمک اور پروٹین کی مقدارکم کرائی گئی اور چکنائی منع کی ہے ، میڈیکل بورڈ نے بلڈ پریشر اور شوگر کیلئے ادویات جبکہ نوازشریف کو ناشتے میں پھل اور جوس تجویز کیے ہیں اور دوپہر میں سبزی کیساتھ مٹن کی مخصوص مقدار اور روٹی تجویز کی گئی ہے۔

طبی ماہرین نے نواز شریف کو روزانہ ورزش کرنے کا مشورہ بھی دیا ہے۔

شہبازگل نے کہا شہبازگل کےمطابق نوازشریف چاہیں توپاکستان میں کہیں سےبھی ٹیسٹ کراسکتےہیں، جیل مینئول میں گھرکےکھانےکی اجازت نہیں، حکومت جیل مینئول کےمطابق سہولتیں فراہم کرے گی۔

ترجمان وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا تھا نوازشریف کاباقاعدگی سےچیک اپ کیاجارہاہے، ان کے لئے 21کارڈیالوجسٹ بھی تعینات ہیں، وازشریف کا پرہیزی کھاناجیل میں ہی تیارکیاجائے گا۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں