جمعہ, مئی 9, 2025
اشتہار

پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کی طبیعت ناساز ، سروسز اسپتال منتقل

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور : پی ٹی آئی کے رہنما شہبازگل کو طبیعت ناساز ہونے پر سروسز اسپتال منتقل کردیا گیا ، جہاں آج ان کے طبی معائنہ کے بعد مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کی طبیعت ناساز ہوگئی ، جس پر انھیں سروسز اسپتال لاہور منتقل کردیا گیا۔

شہبازگل کو سانس لینے میں تکلیف اور کھانسی کے باعث اسپتال منتقل کیا گیا، سروسزاسپتال میں شہباز گل کو داخل کرکے ابتدائی ٹیسٹ کئے گئے۔

پی ٹی آئی رہنما کے آج طبی معائنہ کے بعد مزید ٹیسٹ کئے جائیں گے۔

خیال رہے یہ پہلا موقع نہیں جب پی ٹی آئی کے اہم رہنما کو اسپتال میں داخل کیا گیا ہو، اس سے قبل ستمبر کے مہینے میں بھی عمران خان کے چیف آف اسٹاف کو اڈیالہ جیل میں طبیعت بگڑنے پر پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا۔

واضح رہے کہ بلوچستان پولیس نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شہباز گل کو قلعہ عبداللہ میں درج بغاوت کے مقدمے کے سلسلے میں طلب کر رکھا ہے۔

پولیس کے مطابق پی ٹی آئی رہنما شہباز گل کے خلاف درج کی گئی فرسٹ انفارمیشن رپورٹ (ایف آئی آر) میں پیکا ایکٹ کی سات دفعات شامل ہیں۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں