اسلام آباد : تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال سے کوہسار تھانے منتقل کردیا گیا، جہاں سے انھیں آج دوبارہ عدالت میں پیش کیا جائے گا۔
تفصیلات کے مطابق تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کو پمز اسپتال سے کوہسار تھانے منتقل کردیا گیا۔
شہباز گل کو وہیل چیئر پر اسپتال سے پولیس موبائل میں منتقل کیا گیا۔
ذرائع نے بتایا شہباز گل کو آج دوبارہ عدالت میں بھی پیش کیا جائے گا، جہاں پولیس شہباز گل کے ریمانڈ میں توسیع کیلئے استدعا کرے گی۔
مزید پڑھیں : شہباز گل کو پمزاسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ
گزشتہ روز میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کو پمز اسپتال سے ڈسچارج کرنے کا فیصلہ کیا تھا۔
میڈیکل بورڈ نے شہباز گل کی تمام رپورٹس ملنے کے بعد انھیں صحت مند قرار دے تھا۔
پمز ذرائع کا کہنا تھا کہ میڈیکل بورڈ نے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ شہباز گل پر تشدد نہیں ہوا۔
خیال رہے کہ شہبازگل کو سانس لینے میں دشواری کی شکایت تھی، جس کے باعث انہیں پمز اسپتال منتقل کیا گیا تھا، جہاں اسپتال انتظامیہ نے میڈیکل بورڈ تشکیل دیا تھا۔
بعد ازاں ڈاکٹرز کی تجویز پر شہبازگل کی ای سی جی ٹیسٹ کیا گیا تھا، اسپتال ذرائع کا کہنا تھا کہ ان کی ای سی جی مکمل طور پر نارمل نہیں ہے۔
میڈیکل رپورٹ میں کہا گیا تھا کہ شہبازگل کو بچپن سے سانس کا مسئلہ ہے اور وہ ضرورت پڑھنے پر برونکڈیلٹر استعمال کرتے ہیں۔