جمعرات, دسمبر 26, 2024
اشتہار

چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے، شہباز گل

اشتہار

حیرت انگیز

پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے آئندہ چند روز میں عام انتخابات کے انعقاد کے لیے اعلان کیے جانے کی پیش گوئی کر دی۔

شہباز گل نے ٹوئٹر پر جاری اپنے بیان میں کہا کہ آج کے نتائج کے بعد ملک عام انتخابات کی طرف بڑھ رہا ہے، قوم تیار ہو جائے کیوں کہ چند دن میں عام انتخابات کا اعلان ہونے جا رہا ہے۔

پی ٹی آئی رہنما نے کہا کہ قوم کی ایک ہی آواز ہے غلامی کسی صورت قبول نہیں، پاکستان کے عوام اپنے فیصلے خود کرنا چاہتے ہیں اور عوام نے اپنا فیصلہ سنا دیا۔

- Advertisement -

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں