اسلام آباد: پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل کا کہنا ہے کہ کراچی کے عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں، کراچی کےعوام پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پولیس نے بدترین تشدد کیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان تحریک انصاف کے رہنما شہباز گل نے سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر اپنے ٹویٹ میں کہا کہ زرداری ٹولے کے زیر انتظام سندھ اور معاشی حب کراچی میں عوام سراپا احتجاج ہیں۔
شہباز گل کا کہنا تھا کہ کراچی کے عوام کو بدترین لوڈ شیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی حاصل نہیں، کراچی کےعوام پر لاٹھیاں برسائی گئیں اور پولیس نے بدترین تشدد کیا۔
زرداری ٹولے کے زیر انتظام صوبے اور پاکستان کے معاشی حب کراچی میں عوام کو بدترین لوڈشیڈنگ پر احتجاج کا بنیادی حق بھی نہیں ہے
لاٹھیاں اور بد ترین پولیس تشددعوام کی زندگی عذاب کرکے انہیں احتجاج کا بھی حق نہیں اور جمہوریت کا راگ
یہ ہے انکی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے— Dr. Shahbaz GiLL (@SHABAZGIL) June 28, 2022
انہوں نے کہا کہ عوام کی زندگی عذاب کر کے انہیں احتجاج کا بھی حق حاصل نہیں اور جمہوریت کا راگ الاپا جاتا ہے، یہ ہے ان کی جمہوریت اور جمہوریت بہترین انتقام ہے۔