ہفتہ, فروری 8, 2025
اشتہار

شہباز گل نے بلاول بھٹو کے چیلنج کا جواب دیدیا

اشتہار

حیرت انگیز

اسلام آباد: وزیراعظم کے معاون خصوصی ڈاکٹر شہبازگل نے بلاول زرداری کےچیلنج کا جواب دیتے ہوئے جیکب آباد ڈسٹرکٹ اسپتال کا دورہ کیا اور حالت زار کو منظر عام پر لے آئے۔

معاون خصوصی نے جیکب آبادڈسٹرکٹ کے دورے کی ویڈیو شیئر کرتے ہوئے لکھا کہ ضلع کا سب سےبڑا اسپتال کھنڈر کا منظرپیش کر رہا ہے، خطرہ ہےکارڈیالوجی سینٹرکی چھت کسی لمحےسرپر آن گرے۔

انہوں نے کہا کہ پیپلز پارٹی حکومت صرف پریس کانفرنس اور بیانات تک محدود ہے، ہاتھ جوڑ کر کہتاہوں مرادعلی شاہ انسانوں سےجانوروں جیساسلوک نہ کریں۔

معاون خصوصی نے سول اسپتال سکھر کا بھی دورہ کیا اور آنکھوں دیکھا حال بیان کیا۔

دوسری جانب صوبائی وزیر امتیازشیخ نےشہبازگل کے الزامات مسترد کرتے ہوئے کہا کہ شہبازگل نےجس اسپتال کادورہ کیاوہ آپریشنل ہی نہیں، جیکب آباد انسٹیٹیوٹ آف میڈیکل سائنسز سہولیات مہیا کر رہا ہے، پی پی کاتاثرخراب کرنےکیلئےپی ٹی آئی والےبنداسپتالوں میں جارہےہیں۔

صوبائی وزیر کے بیان پر ردعمل دیتے ہوئے شہباز گل نے کہا کہ امتیاز شیخ غلط بیانی کر رہے ہیں کہ جس اسپتال میں گیا وہ بند ہو چکا، میں سول اسپتال جیکب آباد گیا جو مرکزی اسپتال ہےجہاں دو ڈاکٹرز اور مریضوں سے ملا ایمرجنسی گیا، یہیں پر 06 جون کو آپکے MPA نے یہ مشین دی، شہر میں ایک اور اسپتال ہے جو میاں محمد سومرو کی کاوش سے بنا جو اب بند ہے۔

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں