اشتہار

‘ہماری ڈیل ہو گئی ہے’

اشتہار

حیرت انگیز

لاہور: وزیراعظم کے معاون خصوصی برائے سیاسی ابلاغ شہباز گل نے ایک بار پھر نواز شریف کو آڑے ہاتھوں لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر جاری بیان میں شہباز گل نے نواز شریف کو ہدف تنقید بناتے ہوئے لکھا کہ پاکستان آنے کے لئے نواز شریف نے کفن باندھ لیا ہے، نوازشریف اب پہلے والا نواز شریف نہیں ‘انقلابی’ بن چکا ہے۔

شبہاز گل نے لکھا کہ ‘ہماری ڈیل ہو گئی ہے’، آپ اسے باہر بھیجیں گے وہ(نواز شریف ) نہیں جائے گا، زبردست میاں صاحب یہ ہوتی ہے ووٹ کی عزت۔

- Advertisement -

اپنے ٹوئٹ میں وزیراعظم کے معاون خصوصی نے مزید لکھا کہ حواری: واہ واہ واہ، زبردست ووٹ کو عزت دو، واہ میاں
صاحب۔

دوسری جانب ڈپٹی اسپیکر قومی اسمبلی قاسم سوری نے بھی نواز شریف کو کڑی تنقید کا نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ عدالتوں سے نواز شریف چور ثابت ہوئے، اب وہ پھر سے برسر اقتدار آنےکی کوشش کررہاہے، لندن میں بیٹھا نواز شریف آج نشان عبرت بنا ہوا ہے۔

واضح رہے کہ لیگی قیادت کی جانب سے یہ کہا جارہا ہے کہ نواز شریف جلد ہی وطن واپس آنے والے ہیں جبکہ حکومت کا موقف ہے کہ قائد نون لیگ کا ویزے کی میعاد ختم ہوچکی ہے اور انہیں لندن بدر کئے جانے کا امکان ہیں ، نون لیگ معاملے کو سیاسی چال کے تحت پیش کررہی ہے۔

Comments

اہم ترین

ویب ڈیسک
ویب ڈیسک
اے آر وائی نیوز کی ڈیجیٹل ڈیسک کی جانب سے شائع کی گئی خبریں

مزید خبریں