تازہ ترین

چینی باشندوں کی سیکیورٹی کیلیے آزاد کشمیر میں ایف سی تعینات کرنے کا فیصلہ

آزاد کشمیر میں امن وامان کی صورتحال برقرار رکھنے...

ملک سے کرپشن کا خاتمہ، شاہ خرچیوں میں کمی کریں گے، وزیراعظم

وزیراعظم شہباز شریف نے کہا ہے کہ کھربوں روپے...

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کیلیے پاکستانی اقدامات کی حمایت کر دی

امریکا نے دہشتگردی سے نمٹنے کے لیے پاکستان کے...

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور منایا جا رہا ہے

آج پاکستان سمیت دنیا بھر میں عالمی یوم مزدور...

پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا اعلان

وزیراعظم شہبازشریف نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی...

ڈالر کے مقابلے میں روپیہ بدحال، مزید گراوٹ کا شکار

کراچی: سیاسی عدم استحکام نے روپیہ بے حال کردیا اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر جاپہنچا۔

تفصیلات کے مطابق انٹربینک میں ڈالر کی قدر میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے اور ڈالر ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر برقرار ہے۔

منگل کے روز کاروباری ہفتے کے آغاز پر ایک بار پھر انٹربینک میں ڈالرکی قدر میں اضافہ دیکھا جارہا ہے اور ڈالر کی قدر میں اب تک ریکارڈ 3 روپے 12 پیسے کا اضافہ ہوا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:برآمدی وصنعتی شعبے کے لیے گیس 60 سے 80 فیصد مہنگی

فاریکس ڈیلرزکے مطابق بینک ڈالر235 روپے میں ڈالرفروخت کر رہے ہیں جبکہ اوپن مارکیٹ میں ڈالرکی 234 سے235 روپےتک میں فروخت جاری ہے۔

گذشتہ روز بھی انٹربینک میں امریکی ڈالر 1.51 روپے مہنگا ہوا اور کاروبار کے اختتام پر ڈالر کا بھاؤ 229.88 روپے رہا۔

واضح رہے کہ شہبازحکومت دور میں ڈالر 51 روپے مہنگا ہوچکاہے۔

Comments

- Advertisement -